وزیر اعظم عمران خان نے 2 سال میں غریب عوام کے 2 ہزار 344 ارب روپے بچائے: شبلی فراز
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنی حکمت عملی سے 2 سال میں 2 ہزار 344 ارب روپے بچائے، یہ رقم پاکستان کے 3 سال کے ڈیولپمنٹ بجٹ سے زیادہہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنی حکمت عملی اور کوشش سے 2 سال میں غریب عوام کے 2 ہزار 344 ارب روپے بچائے ہیں۔شبلی فراز کا کہنا تھا کہ یہ رقم پاکستان کے 3 سال کے ڈیولپمنٹ بجٹ سے زیادہ ہے۔
اوفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ریکوڈک سے 7 ارب ڈالر یعنی 1100 ارب روپے بچائے گئے، کارکے سے 1.5 ارب ڈالر عینی 240 ارب روپے بچائے گئے۔
وزیراعظم عمران خان 2 سال میں اب تک غریب عوام کے 2344 ارب روپے اپنی حکمت عملی اور کوشش سے بچائیں ہے یہ رقم پاکستان کے تین سال کے ڈیولپمنٹ بجٹ سے زیادہ ہے
ریکوڈک 7 ارب ڈالر =1100 ارب روپے
کارکے 1.5 ارب ڈالر = 240 ارب روپے
جی آئی ڈی سی 400 ارب
آئی پی پی 604 ارب— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) August 16, 2020
وفاقی وزیر کے مطابق گیس انفرا اسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس (جی آئی ڈی سی) سے 400 ارب روپے اور انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پی) سے 604 ارب بچائے گئے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ایک موقع پر شبلی فراز نے کہا تھا کہ ماضی میں بغیر منصوبہ بندی کے جنریشن پلانٹ لگائے گئے، ماضی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بجلی کی پیداوار میں مشکلات ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ماضی میں کیے گئے معاہدوں سے بجلی مہنگی مل رہی ہے، مہنگی بجلی سے صارفین اور برآمدات متاثر ہو رہی ہیں، توانائی سیکٹر کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو ہمیں شدید مشکلات ہوں گی۔