پاکستان بمقابلہ آسٹریلیاپہلا ٹی 20، بارش کے باعث میچ روک دیا گیا.
تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ٹیم آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان اور آسٹریلیا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جارہا ہے جہاں پاکستانی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں۔
آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستان نے 12.4اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 88رنز بنا لیے.بابر اعظم 43اورآصف علی 10رنز پر ناٹ آوَٹ ہوئے..محمد رضوان 31،حارث سہیل4اورفخر زمان صفر پر آوَٹ ہوئے،رچرڈسن،اسٹارک اور اشٹون اگرکی ایک ایک وکٹ لی.







