پانی کی نذر ہوتا کراچی دیکھ کر وفاقی وزیر علی حیدر زیدی نے 2 ہفتوں کی خاموشی توڑ دی

پانی کی نذر ہوتا کراچی دیکھ کر وفاقی وزیر علی حیدر زیدی نے 2 ہفتوں کی خاموشی توڑ دی

سندھ حکومت کی نااہلی اور نکمے پن پر شدید ردعمل کا اظہار.بس، اب بہت ہوچکا، میں نے اس تباہی کی پیشگوئی کی تھی اور سب کو متنبہہ کیا تھا، میڈیا نے لاکھ مرتبہ اس پر بات کی اور ہر پہلو کو موضوعِ سخن بنایا،مگر سندھ میں جن کے پاس اختیار ہے انکی سماعتیں ناقص اور دائمی اندھے اور بہرے پن کے شکار ہیں، علی حیدر زیدی

اس نااہلیت اور نکمے پن نے کراچی کو بربادی کی بھینٹ چڑھا دیا ہے، بلکہ کراچی ہی نہیں پورا سندھ اجڑے ہوئے دیار کا منظر پیش کررہا ہے، اس سفاک بے عملی کو مزید گوارا کرنے کو تیار نہیں، علی حیدر زیدی

Comments are closed.