پاکستانی معروف گلوکار عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ میری فین فالونگ پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے میں خوش قسمت ہوں کہ دنیا بھر کے لوگ مجھے پسند کرتے ہیں میں بھی ان کی دل سے قدر کرتا ہوں کہ پرستاروں نے ہی مجھے یہاں تک پہنچایا
کراچی : ایک حالیہ انٹرویو میں عاطف اسلم سے سوال کیا گیا کہ موجودہ بحران اُن کے میوزک کیرئیر کو کس طرح نقصان پہنچا رہا ہے تو اس کا جواب دیتے ہوئے عاطف اسلم نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں دنیا رک چکی ہے ہر کاروبار لاک ڈاؤن کا شکار ہے لوگ مساجد میں نماز نہیں پڑھ سکتے مسلمانوں کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ جانے کی پابندی ہے جو تمام مسلمانوں کے لیے سب سے مقدس شہر ہیں
انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں اگر مجھے کوئی فکر ہے تو وہ یومیہ اجرت لینے والوں کی ہے مجھے یہ پریشانی لاحق ہے کہ اگر لاک ڈاؤن کی مدت بڑھتی ہے تو ان کے لیے زندگی گزارنا مشکل ہوگا
عاطف اسلم نے فرنٹ لائن پر لڑنے والے تمام ڈاکٹرز کے لیے بھی پریشانی کااظہار کیا اور کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے ڈاکٹرز خراج تحسین کے مستحق ہیں دنیا میں اپنے ملک کی بقا کو یقینی بنانے کے لیے ڈاکٹروں کا جذبہ قابلِ تحسین ہے
گلوکار کا مداحوں کے حوالے سے کہنا تھا کہ پرستار ہمیشہ ہی میرے حوالے سے تشویش میں رہتے ہیں وبائی مرض کے دنوں میں مجھے ہزاروں کی تعداد میں پیغامات موصول ہوئے جس میں خیریت دریافت کی گئی تھی اور پوچھا گیا تھا کہ کیا میں محفوظ مقام اور ملک میں ہی موجود ہوں
عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ میری فین فالونگ پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے میں خوش قسمت ہوں کہ دنیا بھر کے لوگ مجھے پسند کرتے ہیں، میں بھی ان کی دل سے قدر کرتا ہوں کہ پرستاروں نے ہی مجھے یہاں تک پہنچایا
بالی وڈ کے حوالے سے سوال کہ کیا بھارت میں پابندی عائد کئے جانے سے عاطف کی شہرت میں کمی اور منافع بخش ذریعہ آمدنی میں کوئی فرق پڑا ؟ اس کا جواب دیتے ہوئے عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ بھارت میں پابندی سے ان کی شہرت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا بلکہ شہرت میں مزید اضافہ ہوا کہ وہاں کے پرستاروں نے پابندی ہٹانے کا بھی مطالبہ کیا ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جب اُن کا گانا فلم’نوٹ بُک‘ کے ساؤنڈ ٹریک سے ہٹادیا گیا تھا تو پرستاروں کی جانب سے شدید مزاحمت کی گئی تھی بھارت میں پابندی کے باجود وہاں کے مداحوں نے خوب پیار دیا جس کا ایک ثبوت بھارت کے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر سرفہرست ٹرینڈ UnBanAtifAslam تھا
آمدنی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ جتنا آپ کو ملنا ہو مل کر رہتا ہے کوئی اسے چھین نہیں سکتا
عاطف اسلم نے بتایا کہ گزشتہ سال انہوں نے حج کی سعادت بھی حاصل کی اور یہ ان کا دوسرا حج تھا گلوکار نے کہا کہ میرے اندر اچانک سے کوئی تبدیلی نہیں آئی بلکہ میں ہمیشہ ہی دنیاوی لذتوں سے بھاگتا آیا ہوں، سکون کی تلاش میں حق کی کھوج لگانے کی کوشش کرتا ہوں
انہوں نے کہا کہ زندگی میں سب سے ضروری یہ ہے کہ شہرت عزت دولت سے اللہ نوازے تو ایسے وقت میں پاؤں زمین پر ہی رکھیں کیونکہ وقت ہمیشہ ایک سا نہیں رہتا انہوں نے کہا کہ کیا پتہ مستقبل میں میرے پاس کوئی کام نہ ہو اور ایسی صورت میں زندہ رہنے کے لیے حقیقت پر چلنا ہی واحد راستہ ہے
قرنطینہ کے دنوں کے بارے میں بتاتے ہوئے عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ وہ آج کل فیملی کے ساتھ وقت گزارر ہے ہیں انہوں نے بتایا کہ وہ گزشتہ سالوں میں ایک مشین کی طرح کام کرتے رہے ہیں گھر میں بچوں کے ساتھ وقت گزار کر بہت اچھا لگ رہا ہے
دوسری جانب کوک سٹوڈ یو میں تاجدار حرم اور وہی خدا ہے کی ریکارڈ توڑ شہرت حاصل کرنے کے بعد حال ہی میں سامنے آنے والی عاطف اسلم کی آواز میں اذان نے بھی ان کے مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہےمداح عاطف اسلم کے اس اقدام پر انہیں لیجنڈ قرار دے رہے ہیں
عاطف اسلم کی آواز میں دی گئ اذان کی ویڈٰیو سوشل میڈیا پر وائرل
کورونا وائرس کے حوالے سے عمران خان کے اقدامات قابل تحسین ہیں عاطف اسلم








