پاکستان بھر میں آج یوم آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے،
یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا، لاہور میں ق لیگ کے زیر انتظام بھی تقریب منعقد ہوئی، یوم آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی گئی اور کیک کاٹا گیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ق لیگی رہنما چودھری شافع حسین کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی 1947 میں ملی تھی لیکن اب ہم سب کو مل کر پاکستان کی ترقی کے لئے کام کرنا ہوگا جن لوگوں کو کام کرنا چاہیئے وہ ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر چغلیاں کرتے ہیں جو کسی صورت قابل قبول نہیں 14 اگست کو سوچنا چاہیئے کہ بھارتی کشمیر کو بھی جلد آزادی ملے
چودھری شافع حسین کا کہنا تھا کہ نو مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو سزا ملی چاہیے انتخابات نومبر میں ہونے چاہئیں لیکن لگ رہا ہے کہ فروری تک لے جائیں گے شہباز شریف کے وزیرِ اعظم کے عہدے سے اترنے کے بعد ہمارے ان سے تعلقات مزید بہتر ہوں گے جس طرح دیگر قائدین کو ضمانتیں ملی ہیں، پرویز الہٰی کو بھی ملنی چاہیے کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگنی چاہیے
بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات
نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات
لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا
مالی نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے بعد دوستوں کو بلا لیا،اجتماعی درندگی کا ایک اور واقعہ