پبی اور گرد و نواح میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف سرچ ایند سٹرائیک آپریشن

0
38

نوشہرہ:- پبی اور گرد نواح میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف سرچ ایند سٹرائیک آپریشن۔ 03 ملزمان گرفتار۔02 کلاشنکوف،04 پستول اور 500 گرام چرس برآمد کر لی گئی ، ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن(R)نجم الحسنین کے خصوصی احکامات پرضلع بھر میں ملکی سلامتی اور سماج دشمن عناصر کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت تسلسل کے ساتھ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا سلسلہ جاری ہیں۔

پبی اور گرد نواح میں طیب جان DSP پبی کی قیادت میں شفیع الرحمن خان کا پولیس نفری کے ہمراہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران متعلقہ مقامات کے داخلی خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں کی گئی۔ لیڈیز پولیس کی معاونت سے گھر گھر تلاشی کی گئی۔ سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش سمیت غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے03 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان کےقبضے سے 02 کلاشنکوف،04 پستول اور 500گرام چرس برآمد کر لیا گیا۔ زیر حراست افراد کو قانونی کاروائی کے لیے پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا۔

Leave a reply