بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کی ہے

عمران خان کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل میں میری میڈیا ٹاک پر پابندی لگا کر میرے بنیادی حقوق ختم کر دیئے گئے ہیں،میں اداروں کو کیسے نقصان پہنچا سکتا ہوں،سپریم کورٹ میں ہماری پٹیشن زیر التوا ہیں جن پر سماعت نہیں کی جارہی۔میرے دور حکومت کا موجودہ دور سے موازنہ نہیں ہو سکتا۔ ملک کے جو حالات ہیں ان میں سرمایہ کاری ہی بچا سکتی ہے۔ علی امین گنڈاپور، عمر ایوب اور شبلی فراز کے علاؤہ کسی کو بھی اسٹیبلشمنٹ سے بات کا اختیار نہیں دیا۔مجھے پارٹی رہنمائوں سے صرف تیس منٹ ملاقات کی اجازت ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ آپ کی پارٹی میں چیئرمین پی اے سی کو لیکر تنازعہ چل رہا ہے، عمران خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے مشاورت ہی نہیں کرنے دی جارہی آج مشاورت مکمل ہو جائے گی، صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے شیر افضل مروت کو نامزد کیا ہے کیا وہ ہی نام فائنل ہے،عمران خان نے کہا کہ پی اے سی چیئر مین شپ پر مشاورت کے بعد جواب دونگا ، صحافی نے سوال کیا کہ اسکا مطلب شیر افضل مروت کا نام واپس لے لیا گیا ہے کون سا نیا نام تجویز کیا ہے، عمران خان نے کہا کہ ابھی کوئی نام فائنل نہیں کل تک نام فائنل کرلینگے،صحافی نے سوال کیا کہ آپ کسی کو نامزد کرتے ہیں پارٹی لیڈر شپ اس نام کو نہیں مانتی پارٹی میں کیا چل رہا ہے،عمران خان نے کہا کہ ہم نے شیر افضل مروت کا نام دیا تھا لیکن ابھی اس معاملے پر مزید مشاورت کررہے ہیں،

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے تنازعہ پر عمران خان کی رہنماؤں کے ساتھ مشاورت جاری ہے، مشاورت میں شیر افضل مروت، بیرسٹر گوہر خان، بیرسٹر علی ظفر و دیگر شامل ہیں،

تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے شیر افضل مروت انتظار حسین پنجوتھہ اور مشال یوسفزئی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جب میڈیا سے بات کرنے لگے تو پولیس نے میڈیا کو باہر نکال دیا انتظار حسین پنجوتھہ جو کہ فوکل پرسن ہیں عمران خان کے انکو بھی پولیس نے آج اندر نہیں جانے دیا۔ القادر کیس سیاسی بنیادوں پر بنا ہوا بوگس کیس ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کیلئے شیر افضل مروت کا نام تجویز کیا تھاتاہم دوسری جانب نور عالم خان بھی چیئرمین پی اے سی کے امیدوار ہیں، نور عالم خان اتحادی حکومت میں بھی پی اے سی کے چیئرمین رہ چکے ہیں، سنی اتحاد کونسل کے امیدوار آزاد ہیں، جبکہ نور عالم خان جے یو آئی کے رکن ہیں،شیر افضل مروت پر اعتراض کے بعد حامد رضا کا نام سامنے آیا تھا تاہم آج عمران خان نے کہہ دیا کہ کل تک حتمی نام دے دینگے،

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بارے پارٹی رہنماؤں نے ہی غلط بیانی کی،شیر افضل مروت

حامد رضا کا تحریک انصاف کو اسمبلیوں سے استعفوں کا مشورہ

پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

پسند کی شادی، عدالت نے لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی

شادی شدہ خاتون سے معاشقہ،نوجوان کے ساتھ کی گئی بدفعلی،خاتون نے بنائی ویڈیو

بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

Shares: