پی اے سی نے طیبہ گل معاملے پر عمران خان کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو طلب کر لیا

0
34

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے طیب گل جنسی ہراسانی معاملے پر سابق وزیراعظم عمران خان کے سیکریٹری اعظم خان کو 11 اگست کو طلب کرلیا۔

علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کے کرپشن ریفرنسز جیسے بلین ٹری سونامی اور مالم جبہ ہیں یہ بھی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں زیر بحث آئیں گے۔

پی اے سی نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اجلاس میں اعظم خان کی موجودگی کو یقینی بنائیں۔

اعظم خان وہ آخری افسر تھے جن کا 9 اپریل کو عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے سے چند گھنٹے قبل تبادلہ کیا گیا تھا۔

Leave a reply