پڑانگ:تھانہ پڑانگ پولیس کی بڑی کارروائی۔ اغواء برائے تاوان گینگ کے 7 ملزمان گرفتار۔اطلاعات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پڑانگ مسعود خان نے اغواء برائے تاوان گینگ کے 7 ملزمان کو سرغنہ سمیت گرفتار کرکے مغوی بحفاظت بازیاب کرالیا۔ ملزمان نے مغوی کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا اور 5 لاکھ روپے تاوان مانگ رہے تھے۔ مزید تفتیش جاری ہے

 

وزیراعظم کےجوڈیشیل کمیشن کا خیر مقدم کرتا ہوں:عمران خان

تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ پڑانگ کے رہائشی فرمان علی ولد امیر محمد سکنہ خشتہ خیل حال عمر آباد نے رپورٹ درج کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ میرا بیٹا عبداللہ جوکہ 3 دن قبل گھر سے موٹر سائیکل پر نکل کر غائب ہو چکا تھا اج دو نامعلوم افراد ہمارے محلہ آئے انہوں نے مجھے ایک نمبر دے کر رابطہ کرنے کا کہا۔ جس پر میں نے اپنے موبائل سے اس نمبر پر رابطہ کیا تو اس نے اپنا نام عبداللہ ولد امان اللہ سکنہ سافر خیل بتلا کر کہا کہ آپ کا بیٹا میرے قبضہ میں ہے میرے حجرہ آکر 5 لاکھ روپے تاوان دے کر اپنے بیٹے کو لے جاؤ، مذکورہ شخص کے حجرہ پہنچا تو میرے بیٹے پر تشدد ہورہا تھا۔

دیکھاپھرقدرت کانظام:قومی ٹیم کےسیمی فائنل میں پہنچنےکےبعدرمیزراجہ نےقرآنی آیت…

واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد نے ڈی ایس پی سٹی احسان شاہ کو ملزمان کی گرفتاری اور مغوی کو بحفاظت بازیاب کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ پڑانگ مسعود خان نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم عبداللہ عرف جانے کے حجرہ پر چھاپہ مارکر مغوی عبداللہ کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔جبکہ سرغنہ عبداللہ عرف جانے سمیت 7 ملزمان کر گرفتار کرلیا،ملزمان کو تھانہ پڑانگ منتقل کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔

ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد کا کہنا تھا کہ اس طرح کی سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائیگی،خوف وہراس پھیلا کر معاشرے میں عدم استحکام پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

Shares: