لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے قومی کرکٹ ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر قرآنی آیت شیئر کر دی۔
رمیز راجہ نے ٹوئٹر پر سورۃ انفال کی آیت نمبر30 شیئر کی جس کا ترجمہ ہے کہ ‘(اِدھر تو) وہ چال چل رہے تھے اور (اُدھر) اللہ چال چل(حکمت سے کام لے) رہا تھا، اور اللہ سب سے بہتر چال چلنے والا ہے’۔
— Ramiz Raja (@iramizraja) November 6, 2022
رمیز راجہ نےیہ ٹوئٹ بغیر کسی کیپشن کےشیئر کی جبکہ ٹوئٹر پر مداحوں کی بڑی تعداد نےچیئرمین پی سی بی کو قومی ٹیم کی اس کامیابی پر مبارکباد پیش کیں۔
دوسری طرف قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر فخر زمان نے پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم نے اتوار کے روز ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلادیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
اس سے قبل نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو 13 رنز سے اپ سیٹ شکست دی جس نے پاکستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار کی۔ایسے میں فخر زمان نے ٹوئٹر پر شاداب خان، بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کی تصویر شیئر کی۔
تصویر کے ساتھ فخر نے خوشی کے اظہار والا ایموجی بنایا اور لکھا ‘دیکھا پھر قدرت کا نظام’۔فخر کی مذکورہ ٹوئٹ سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہے جس پر صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔
Dekha phir Qudrat ka Nizam 😀 pic.twitter.com/FA0luEgrBl
— Fakhar Zaman (@FakharZamanLive) November 6, 2022
خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے اتوار کے روز ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلادیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
اس سے قبل نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو 13 رنز سے اپ سیٹ شکست دی جس نے پاکستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار کی۔
گروپ 2 سے بھارت اور پاکستان جبکہ گروپ ون سے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔