مشہور فلم ساز ساون کمار 25 اگست کو ممبئی میں 86 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ وہ پانچ دہائیوں سے زیادہ عرصے تک ہندی فلم انڈسٹری کا حصہ تھے۔ انہیں کچھ دن پہلے پھیپھڑوں کے مسائل کی وجہ سے ممبئی کے کوکیلا بین دھیرو بھائی امبانی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کے انتقال پر فلم انڈسٹری سوگوار ہیں. ان کے انتقال پر جہاں پورا بالی وڈ ڈوبا ہوا ہے سوگ میں وہیں پدمنی کولہا پوری بھی ہیں اداس انہوں نے ان کو کیا یاد اور اپنے ساتھ ان کی ایک تصویرسوشل میڈیا پر شئیر کی اورلکھا ” "زندگی غم کا ساگر بھی ہے… ہنس کے اس پار جانا پڑے گا… ساون کمار آج زندگی نما ساگر کو پار کرکے اس پار چلے گئے ہیں… اوم شانتی” . دوسری جانب راکیش روشن نے بھی ساون کمار کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک دلکش نوٹ لکھا۔ نوٹ میں لکھا "ساون جی آپ ہمیشہ یاد آئو گے دعا ہے آپ کی روح کو سکون ملے”۔
سلمان خان نے بھی ساون کے ساتھ ایک تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کرکے لکھا ” آپ سکون سے رہیں میرے پیارے ساون جی۔ ہمیشہ آپ سے پیار کیا اور احترام کیا۔یاد رہے کہ ساون کمار نے فلمی صنعت میں اپنے کیریئر کا آغاز بطور پروڈیوسر 1967 کی فلم نونہال سے کیا جس میں سنجیو کمار، بلراج ساہنی، اور اندرانی مکھرجی نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ فلم کو ناظرین اور ناقدین کی جانب سے بھی بے پناہ داد ملی۔ تاہم ساون کمار نے گزشتہ 16 سالوں میں کوئی فلم ڈائریکٹ نہیں کی تھی”