پیڈ گوگل ایپس اب بند نہيں ہوں گے

0
42

پيڈ گوگل ايپس بند نہيں ہوں گے کیونکہ اب پيڈ گوگل ايپس بند نہيں ہوں گی آپریٹرز کو ادائیگیوں کے طریقہ کار پر عمل درآمد کیلئے ایک ماہ کا وقت مل گيا ہے.

پيڈ گوگل ايپس بند نہيں ہوں گی اور گوگل سروسز کی ادائیگیاں براہ راست بلنگ کے ذریعے ہوں گی۔ موبائل فون صارفين کيلئے اچھی خبر ہے کہ پاکستان میں اب پيڈ گوگل ايپس بند نہيں ہوں گی بلکہ گوگل سروسز کی ادائیگیاں براہ راست بلنگ کے ذریعے ہوں گی۔ اور ٹیلی کام آپریٹرز کو ادائیگیوں کے طریقہ کار پر عمل درآمد کیلئے ایک ماہ کا وقت مل گيا ہے۔ وزارت خزانہ نے وزیر آئی ٹی امین الحق کی تجویز مان لی ہے، اس حوالے سے وزيراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ نے وفاقی وزير امین الحق سے رابطہ کر کے بتا ديا ہے کہ اسٹیٹ بینک کو ایک ماہ تک پالیسی پر عمل درآمد مؤخر کرنے کا کہہ ديا ہے۔

اس بارے میں خبر شیئر کرتے ہوئے سینئر صحافی متین حیدر نے لکھا کہ؛ وزارت خزانہ نے وزیر آئی ٹی سید امین الحق کی تجویز مان لی، گوگل کو ادائیگی پر راضی جبکہ امین الحق نے کہا پیمنٹس شیڈول کے مطابق کی جاسکیں گی، پیڈ گوگل ایپس بند نہیں ہونگی. اور اسٹیٹ بینک کو ہدایت کردی گئی کہ ایک ماہ تک پالیسی پر عملدرآمد مؤخر کردیں.


وفاقی وزیر آئی ٹی امين الحق کا کہنا ہے کہ گوگل ایپس کی پیمنٹس شیڈول کے مطابق کی جاسکیں گی، اس حوالے سے وزارت آئی ٹی، خزانہ اور اسٹیٹ بینک باہمی مشاورت سے لائحہ عمل مرتب کریں گے۔ ٹیلی کام آپریٹرز نے وزارت آئی ٹی سے معاملے پر معاونت کی اپیل کی تھی، جس پر امين الحق نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ادائیگیاں کرنے اور ٹائم فریم دینے کیلئے مراسلہ لکھا تھا۔

تاہم خیال رہے کہ اس سے قبل کہا گیا تھا کہ ملک میں گوگل ایپلی کیشن کی ممکنہ بندش پر وفاقی وزیرآئی ٹی و ٹیلی کام امین الحق نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو خط لکھا تھا کہ وزیرخزانہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اسٹیٹ بینک کو ادائیگی جاری رکھنے کی ہدایت کریں وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام امین الحق کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ کچھ روز قبل تمام ٹیلی کام آپریٹرز کی جانب سے وزارت آئی ٹی کو خط لکھا گیا تھا، جس میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے گوگل کو ادائیگی روکنے کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا گیا تھا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ معاملے کی سنگینی پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد وزارت خزانہ کو مراسلہ لکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر امین الحق کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے ادائیگی روکنے سے پاکستان میں پیڈ گوگل ایپلی کیشن سروسز معطل ہوجائیں گی، اور صرف فری گوگل ایپلی کیشنز کی سروسز برقرار رہیں گی۔ امیں الحق کا کہنا تھا کہ ٹیلی کام انڈسٹری پہلے ہی مشکلات کا شکار ہے اس طرح کے فیصلے معاملات مزید خراب کرسکتے ہیں، جب کہ بین الاقوامی اداروں کو ادائیگی روکنے کا عمل پاکستان کی ساکھ متاثر کرسکتا ہے۔ وفاقی وزیر آئی ٹی نے مطالبہ کیا تھا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اسٹیٹ بینک کو ادائیگی جاری رکھنے کی ہدایت کریں۔

Leave a reply