راولپنڈی: چھ سالہ بچی کے ساتھ مسجد میں جنسی زیادتی کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا
راولپنڈی، مبینہ طور پہ، انسان نما درندہ مسجد کے اندر چھ سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ شہریوں نے ملزم کے ہاتھ باندھ کر پہلے خود مار لگائی، پھر پولیس کے حوالے کر دیا۔
آئے روز اس طرح کے واقعات سامنے آتے ہیں۔ اس جیسے درندوں کا نشانہ بننے والے بچے جان سے جاتے ہیں۔ یا کچھ کی زندگی بچ جاتی ہے۔ ایسے واقعات میں ملوث سینکڑوں ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں۔
لیکن پھر بھی مزید واقعات جاری ہیں۔ وجہ ایک ہے کہ ایسے پکڑے گئے سینکڑوں درندوں میں سے کسی ایک کو بھی عبرت ناک سزا نہیں دی گئی۔
عوام کا مطالبہ ہے کہ جب تک ایسے درندوں کو سرعام نہیں لٹکایا جاتا، ایسے واقعات کی روک تھام ممکن نظر نہیں آتی۔