قصور
وکیل کے چیمبر میں بیٹھا شحض فائرنگ سے قتل،ڈسٹرکٹ کورٹ قصور میں خوف و ہراس
تفصیلات کے مطابق مقتول محمد اسلم عرف ملنگی ولد محمد اقبال جو کہ مقدمہ نمبر 548/20 مورخہ 23/09/2020 بجرم 376/511 تھانہ کھڈیاں سے پیشی کے لیے آج صبح 9 سید سجاد علی بخاری ایڈووکیٹ قصور کے چیمبر ڈسٹرکٹ کورٹس قصور میں بیٹھا ہوا تھا کہ ملزمان یاسین اور 2 سے 3 کس نامعلوم مسلح ہو کر آئے اور آتے ہی اسلم پر فائرنگ شروع کر دی اور ملنگی کو قتل کر دیا فائرنگ سے ڈسٹرکٹ کورٹس میں بھگڈر مچ گئی اور فائرنگ کی آواز سن کر مقامی پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی
پولیس نے ملزم یاسین کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے

پیشی پر آیا شحض کچہری میں قتل
Shares: