58 سالہ شخص کے پیٹ سے نکلے ڈیڑھ کلو وزنی 187 سکے،ڈاکٹرز بھی حیران

0
38
58 سالہ شخص کے پیٹ سے نکلے ڈیڑھ کلو وزنی 187 سکے،ڈاکٹرز بھی حیران

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 58 سالہ شخص کے پیٹ سے ڈیڑھ کلو وزنی 187 سکے نکالے گئے ہیں جنکی کل مالیت 462 روپے بنتی ہے،

واقعہ بھارت کا ہے، بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع رائچور کے علاقے باگلکوٹ میں ایک پرائیویٹ ہسپتال میں یہ کیس سامنے آیا ہے جس کو سن کر اور دیکھ کر نہ صرف ڈاکٹر ،بلکہ مریض کے گھر والے بھی حیران و پریشان ہیں، ہناگل شری کماریشور ہاسپیٹل اینڈ ریسرچ سنٹر میں 58 سالہ شہری کے پیٹ سے ڈاکٹروں نے آپریشن کر کے 187 سکے نکالے ہیں، سکوں کی کل مالیت 462 روپے بنتی ہے، مریض کے پیٹ سے پانچ روپے والے 56 سکے، 2 روپے والے 51 سکے، اور ایک روپے والے 80 سکے نکالے گئے، سکوں کا مجموعی وزن 1.2 کلو گرام بنتا ہے.

مریض کا آپریشن کرنیوالے ڈاکٹروں نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ 56 سالہ دیمپا پرجن کا تعلق لنگسو گر سے ہے، مریض کے پیٹ میں درد ہوتا تھا جس کی وجہ سے اسکا بیٹا اسے قریبی ہسپتال لے کر گیا، جب ڈاکٹروں نے اسکے ٹیسٹ کروائے اور رپورٹ چیک کیں تو پتہ چلا ہک اسکے پیٹ میں سکے ہیں، ڈاکٹروں نے آپریشن کا فیصلہ کیا اور یہ مشکل فیصلہ تھا کیونکہ سکوں کی تعداد زیادہ تھی تا ہم آپریشن کر لیا ہے اور تمام سکے نکال لئے گئے ہیں، مریض کی حالت بھی خطرے سے باہر ہے،

آپریشن کرنیوالے طبی عملے کا کہنا تھا کہ اس مریض کو سیزوفرینیا نامی بیماری تھی اس بیماری کی وجہ سے انسان عجیب و غریب حرکتیں کرتا ہے، بیماری ہونے کی وجہ سے مریض سکے نگلنے لگ گیا اور مسلسل نگلتا رہا، سیزوفرینیا کے مریض غیر معمولی طرح سے سوچتے ہیں اور عجب احساس بھی کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ عجیب و غریب طرح کا سلوک بھی کرتے ہیں

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

مالی نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے بعد دوستوں کو بلا لیا،اجتماعی درندگی کا ایک اور واقعہ

جرائم بڑھنے کی کوریج کیوں کر رہے؟ پنجاب ہاٸی وے پٹرولنگ پوسٹ کے اہلکاروں کی صحافیوں سے بدتمیزی

بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

Leave a reply