پاکستان دنیا بھر میں گنجان آبادی کے اعتبار سے کونسے نمبر پر؟

ملک کی موجودہ مجموعی آبادی 24 کروڑ 14 لاکھ 90 ہزار ہوگئی ہے۔
0
44

پاکستان دنیا بھر میں فی مربع کلومیٹر گنجان آبادی کے اعتبار سے 30 ویں نمبر پرآ گیا ہے۔

باغی ٹی وی: امریکی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں پاکستان کی فی مربع کلومیٹر آبادی میں 1 اعشاریہ 98 فیصد کا اضافہ ہوا ہے یہ اضافہ گزشتہ 3 سال کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے، پاکستان میں موجود آبادی 302 افراد فی مربع کلومیٹر ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) پاکستان کے منظور شدہ نئی مردم شمارے کے اعداد و شمار کے مطابق ملک کی موجودہ مجموعی آبادی 24 کروڑ 14 لاکھ 90 ہزار ہوگئی ہے۔

ڈیجیٹل مردم شماری ،پاکستان کی آبادی 241.49 ملین تک پہنچ گئی ،ادارہ شماریات

دوسری جانب گزشتہ روز پاکستان کی آبادی 2.55 فیصد کی شرح نمو کے ساتھ پاکستان بھر میں 241.49 ملین تک پہنچ گئی ہے،ادارہ شماریات کے مطابق 1998 میں پاکستان کی آبادی 132.35 ملین ،2017 میں 207.68 ملین جبکہ 2023 میں 241.49 ملین تک پہنچ گئی ہے جبکہ پاکستان کی آبادی میں سالانہ شرح میں اضافہ بھی ہوا ہے جس میں ملک کی سالانہ آبادی میں 1998 میں 2.69 فیصد،جبکہ 2107 میں 2.40 فیصد اور 2023 میں 2.55 فیصد اضافہ ہوا ہے-

اب طویل العمری خواب نہیں ،اپنی عمر کو 100 سالوں تک بڑھا سکیں گے

آبادی میں اضافے کی شرح 2.55 فیصد ہے، ملک کی دیہی آبادی 61.18 فیصد جبکہ شہری آبادی 38.82 فیصد ہےملک میں سب سے زیادہ آبادی پنجاب میں 127.68 ملین ریکارڈ کی گئی ہے، صوبے میں آبادی کے اضافے کی شرح 2.53 فیصد ہے، پنجاب کی 59.30 فیصد آبادی دیہی جبکہ 40.70 فیصد شہری ہے،سندھ کی کل آبادی 55.69 ملین ریکارڈ کی گئی ہے، صوبے میں اضافے کی شرح 2.57 فیصد ہے، سندھ کی 46.27 فیصد آبادی دیہی اور 53.7 فیصد شہری ہے۔

میں اپنے حسن کی بھی نمائش نہ کر سکی، میرا ضمیر درس حیا دے گیا …

خیبرپختونخوا کی کل آبادی 40.85 ملین ریکارڈ کی گئی ہے، صوبے میں اضافے کی شرح 2.38 فیصد ہے، خیبر پختونخوا کی 84.99 فیصد آبادی دیہی جبکہ 15.01 فیصد شہری ہے،بلوچستان کی کل آبادی 14.89 ملین ہے، صوبے میں اضافے کی شرح 3.20 فیصد ہے، بلوچستان کی 69.04 فیصد آبادی دیہی جبکہ 30.96 فیصد شہری آبادی ہے اسلام آباد کی آبادی 2.36 ملین ریکارڈ کی گئی، وفاقی دارالحکومت میں اضافے کی شرح 2.81 فیصد ہے، اسلام آباد کی 53.10 فیصد آبادی دیہی جبکہ 46.90 فیصد آبادی شہری ہے۔

نئی یا پرانی مردم شماری کے تحت انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے،خاقان عباسی

Leave a reply