ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پرفائرنگ واقعات کو افغانستان نے توڑمروڑکرپیش کیا،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاک افغان بارڈرپرفائرنگ پاکستان پالیسی کا حصہ نہیں ،پاک فوج اورایف سی دہشت گرد حملوں کے دفاع میں جواب دیتے ہیں ،
چیئرمین جوائنٹس چیف آف اسٹاف کمیٹی نے کشمیر پر ایسا بیان دیا کہ بھارت ہوا پریشان
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کو سرحدی علاقوں پردہشت گرد کیمپوں سے متعلق آگاہ کیا ،افغانستان سے کئی بارفورسز کی تعیناتی کے لیے درخواست کی،افغانستان سرحدی علاقوں کواپنےموثر کنٹرول میں لائے،امیدہے افغانستان باہمی اتفاق سےضروری اقدامات اٹھائے گا،
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کو سرحدی علاقے میں دہشت گردوں کے کیمپوں کی لوکیشن سے رسمی طور پر آگاہ کیا ہے اور بارہا درخواست کی ہے کہ ان علاقوں میں اپنی فورس تعینات کرے اور اپنے موثر کنٹرول میں لائے۔
سراج الحق کی وزیر خارجہ سے ملاقات، کہا کشمیر پر مؤقف واضح ہے