پاکستان اور افغانستان کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں جاری۔ افغانستان نے دوسرے ون ڈے میں ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو301رنز کا ہدف دیا ہے۔افغانستان کی ٹیم نے اننگز کا آغاز اوپنر بیٹر رحمان اللہ گرباز کی کی دھواں دار بیٹنگ سے کیا جنھوں نے 151 گیندوں پر 3 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے 151 رنز سکور کیے انہیں شاہین شاہ آفریدی نے گیند سے کیچ آوٹ کر لیا، اوپنر بیٹر ابراہیم زدران نے بھی گرباز کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے 101 گیندوں پر 2 چھکوں اور 6 چوکوں سے 80 رنز سکور کیے۔ انہیں اسامہ میر کی گیند پر افتخار احمد نے کیچ پکڑ کر آؤٹ کیا دونوں اوپنرز نے پہلی وکٹ کی شراکت داری میں 231 رنز سکور کیا۔
جس کے بعد افغانستان کی بیٹنگ لائن کمزور ہو گئی ، محمد نبی نے 3 چوکوں کی مدد سے 29 گیندوں پر 29 رنز سکور کیے، انہیں نسیم شاہ کی گیند پر انعام الحق نے کیچ پکڑ کر آؤٹ کیا۔ شاہد اللہ نے 3 گیندوں پر 1 رنز سکور کیا اور شاہین شاہ آفریدی کی تھرو پر رن آؤٹ ہوئے۔
حشمت اللہ شاہدی نے 2 چوکوں کی مدد سے 11 گیندوں پر 15 رنز سکور کیے جب کہ عبدالرحمٰن نے 4 گیندوں پر 4 رنز سکور کیے۔ اس طرح افغانستان کی ٹیم مقررہ 50 اووز میں 300 رنز بنانے میں کامیاب ہو گئی۔پاکستان کے باؤلرز میں شاہین شاہ آفریدی نے اپنے 10 اوورز میں 58 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ نسیم شاہ 9 اوورز میں 45 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ اسی طرح عثمان میر 10 اوورز میں 61 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔

Shares: