چھ ممالک کو برکس گروپ میں شمولیت کی دعوت، پاکستان نظرانداز

ایران جیسے مغرب مخالف ملک کو شامل کرنے کا انتخاب گروپ کو مغرب مخالف بلاک بننے کی طرف دھکیل سکتا
0
59
BRICS

تیل کی طاقت کام کرگئی سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو ایک دہائی سے زائد عرصے میں پہلی بار برکس گروپ کی توسیع میں ترقی پذیر ممالک کے گروپ کا رکن بننے کی دعوت دی گئی ہے۔ جبکہ جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامفوسا نے جمعرات کو جوہانسبرگ میں گروپ کے سالانہ سربراہ اجلاس کے اختتام پر کہا کہ اگلے سال ایران، مصر، ایتھوپیا اور ارجنٹائن بھی اس میں شامل ہوں گے۔ مدعو کیے گئے تمام ممالک نے پہلے ہی شمولیت میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔ اس گروپ میں اس وقت برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔

رامفوسا نے مزید کہا کہ رکنیت کا اطلاق یکم جنوری 2024 سے ہوگا۔ ایک ویڈیو پیغام میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے برکس کے نئے ارکان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس بلاک کا عالمی اثر و رسوخ بڑھتا رہے گا۔ اور میں نئے ارکان کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں جو اگلے سال اس مکمل پیمانے پر کام کریں گے۔

علاوہ ازیں روسی صدر نے مزید کہا کہ میں اپنے تمام ساتھیوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہم دنیا میں برکس کے اثر و رسوخ کو بڑھانے کے لئے آج شروع کیے گئے کام کو جاری رکھیں گے۔ جبکہ چین کے صدر شی جن پنگ نے بلاک کی توسیع کو تاریخی قرار دیا، جو ترقی پذیر ممالک کے ساتھ متحد اور تعاون کے اس کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

جبکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس سے برکس تعاون کے طریقہ کار میں نئی روح پھونکی جائے گی اور عالمی امن اور ترقی کی طاقت کو مزید تقویت ملے گی۔ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ برکس ممالک کے ساتھ خصوصی، اسٹریٹجک تعلقات مشترکہ اصولوں کو فروغ دیتے ہیں، سب سے اہم بات خودمختاری کے احترام، آزادی اور داخلی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول پر پختہ یقین ہے۔ انہوں نے برکس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب "محفوظ اور قابل اعتماد توانائی فراہم کنندہ” رہے گا۔

سعودی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ 2022 میں سعودی عرب اور برکس ممالک کے درمیان مجموعی دوطرفہ تجارت 160 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اس توسیع کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ملک کو ہمیشہ یقین رہا ہے کہ نئے ارکان کو شامل کرنے سے بلاک مضبوط ہوگا۔

اس اعلان سے سعودی عرب، جو دنیا کا سب سے بڑا خام تیل برآمد کنندہ ہے، کو دنیا کے سب سے بڑے تیل درآمد کنندہ، چین کی طرح اقتصادی بلاک میں ڈال دیا گیا ہے۔ اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ روس اور سعودی عرب، دونوں تیل پیدا کرنے والے بڑے گروپ اوپیک پلس کے رکن ہیں – ایک نئے اقتصادی بلاک میں ایک دوسرے کے ساتھ شامل ہوں گے۔ دونوں ممالک اکثر اپنی تیل کی پیداوار کو مربوط کرتے ہیں ، جس نے ماضی میں سعودی عرب کو اپنے اتحادی ، امریکہ کے ساتھ اختلافات میں ڈال دیا ہے۔

غریب بچے اچانک خوشی سے جھوم اٹھے، جب ایک ٹوٹا کھلونا کباڑ سے نکلا
توشہ خانہ فوجداری کیس میں عمران خان کی اپیل پر سماعت آج ہو گی
ڈریپ نے دواؤں کی قیمت میں اضافے کی تردید کر دی

جبکہ سی این این کی رپورٹ کے مطابق بلاک کی توسیع سے ممکنہ ڈی ڈالرائزیشن کا سوال پیدا ہوتا ہے ، ایک ایسا عمل جس کے ذریعے ارکان آہستہ آہستہ تجارت کرنے کے لئے امریکی ڈالر کے علاوہ دیگر کرنسیوں کا استعمال کریں گے۔ برکس ممالک ایک مشترکہ کرنسی کے بارے میں بھی بات کر رہے ہیں، جسے تجزیہ کاروں نے مستقبل قریب میں ناقابل عمل اور ناممکن چیز قرار دیا ہے۔ تایم پیوٹن نے کہا کہ مشترکہ کرنسی کا مسئلہ ایک مشکل سوال ہے لیکن انہوں نے مزید کہا کہ ہم ان مسائل کو حل کرنے کی طرف بڑھیں گے۔ یہ توسیع ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب برکس کے کچھ رکن ممالک یعنی روس اور چین مغرب کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی میں پھنسے ہوئے ہیں۔

علاوہ ازیں ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران جیسے مغرب کے خلاف کھلے عام مخالف ممالک کو شامل کرنے کا انتخاب گروپ کو مغرب مخالف بلاک بننے کی طرف دھکیل سکتا ہے جبکہ گولڈ مین ساکس کے سابق ماہر اقتصادیات جم او نیل نے اہم ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کی وضاحت کے لیے جو اصطلاح ایجاد کی تھی، اس کے ارکان کے درمیان سیاسی اور معاشی نظام میں گہرے اختلافات کے باوجود یہ گروپ برقرار ہے۔

Leave a reply