کامرہ: پاک فوج کو سلام ، ان حالات میں جب کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر پر حالات پر بہت کشیدہ ہیں‌، دوسری طرف پاک فضائیہ نے بہت بڑی کامیابی کے ساتھ ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ، ’’انتھک جدوجہد کی بدو لت پاک فضائیہ کو اپنے اہداف کے حصول میں قابلِ ذکر کامیابی حاصل ہوئی، JF-17 طیاروں کی اوور ہالنگ بلاشبہ ایک بڑی کامیابی ہے جو ائیر کرافٹ ریبلڈ فیکٹری کے انجنئیرز اور اور تکنیکی عملے کی انتھک محنت اور عزم و حوصلے کی بدولت ممکن ہوئی

زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں‌ 30لاکھ سے زائد ادویات اور سرجیکل سامان روانہ کررہے ہیں،ظفرمرزا

پاک فضائیہ کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ایئر کرافٹ ریبلڈ فیکٹری کامرہ میں چار اوورہال JF17 طیاروں کی رونمائی کے حوالے سے شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی

 

خیبرپختونخوامیں ڈینگی کےمریضوں کی تعداد3000سےتجاوزکرگئی

ذرائع کےمطابق ائیر مارشل احمر شہزاد، چئیرمین پاکستان ائیرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ، چین کی نیشنل ایروٹیکنالوجی امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کارپوریشن(CATIC) کے صدر یانگ ینگ، صدر ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ(AVIC) کے نائب صدر وانگ ونگ اور چائنہ ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن (CAIC) کے صدر ژہان جیان پنگ کے علاوہ اعلیٰ سول اور ملٹری عہدیداران بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

 

پاکستان، ترکی، ملائیشیا کا ‘اسلاموفوبیا’ کا مقابلہ کرنے کیلئے انگریزی چینل شروع کرنے کا اعلان

Shares: