پاکستان اور بھارت کے وزراء خارجہ آج ایک چھت تلے جمع ہوں گے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیو یارک میں وزراء خارجہ سارک کانفرنس میں پاکستان اور بھارت کے وزراء خارجہ ایک چھت تلے جمع ہوں گے، سفارتی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دونوں وزراء خارجہ آج اجلاس میں جمع ہوں گے،

دونوں وزراء خارجہ کی ملاقات طے نہیں ہے تا ہم غیر رسمی اور محدود بات چیت کا امکان ہے، پاک بھارت وزراء خارجہ ایک ہی میز پر بیٹھیں گے، اجلاس میں تنظیم کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا جائے گا، پاکستان اجلاس میں کشمیر کا مسئلہ اٹھائے گا

ٹرمپ کے عشائیہ میں مودی کی رسوائی،عمران خان روسی صدر کے ساتھ بات چیت کرتے رہے

افغان طالبان مجھ سے ملنا چاہتے تھے لیکن کسی ملک کو اعتراض تھا، وزیراعظم

کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

سعودی ولی عہد اور امریکی صدر نے ایران سے ڈٰیل کرنے کا کہا، وزیراعظم

کشمیر پر بات کرنے پر شکر گزار، ترک صدرپاکستان کب آئیں گے؟ وزیراعظم نے بتا دیا

قبل ازیں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی قطرکے نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان سے ملاقات ہوئی ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور قطر کے وزراءخارجہ کی ملاقات اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے74ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی ،ملاقات میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں خطے میں امن و امان کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پربھی تبادلہ خیال کیا گیا ،پاکستان اور قطر کے وزراءخارجہ نے خطے میں امن و استحکام کیلیےمشاورتی روابط جاری رکھنے پراتفاق کیا.

Shares: