کراچی : بارش سے کراچی کی صورت حال ابتر سے ابتر ہونے لگی ، بارش کا پانی کے الیکٹرک میں‌داخل ہونے کی کوشش کررہاہے، دوسری طرف پاک فوج نے بند باندھ کر پانی کو داخل ہونےسے روک دیا ہے.

کراچی سے ذرائع کے مطابق ڈی اے اسکیم 33 میں کے الیکٹرک کے گرڈ اسٹیشن میں برساتی پانی داخل ہوگیا ، جس کے باعث ایک درجن کے قریب سوسائٹیز کو بجلی کی فراہمی بند ہوگئی ۔ خطرناک صورتحال کے پیش نظر پاک فوج کے دستے موقع پر پہنچے اور ریتی بجری ڈال کر مزید پانی گرڈ اسٹیشن میں داخل ہونے سے روک دیا۔

اطلاعات کے مطابق گرڈ اسٹیشن میں پانی داخل ہونے سے پی سی ایس آئی آر سوسائٹی،اسٹیٹ بینک سوسائٹی، نیو انچولی سوسائٹی سمیت کئی علاقے بجلی سے محروم ہوگئے ۔ کراچی میں 2 دن کی بارش سے ہر طرف تباہی مچا دی ، کے الیکٹرک کا نظام پہلے ہی دن جواب دے گیا ، کے ڈی اے اسکیم 33 کے گرڈاسٹیشن میں پانی داخل ہوگیا ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل انتظامیہ کی جانب سے پانی نکالنے کے انتظامات نہیں کیے جاسکے ، جس کے بعد پاک فوج کے جوان میدان میں آگئے اور امدادی کارروائیاں شروع کردی ، بڑے پائپ لگاکر گرڈ اسٹیشن سے پانی کی نکاسی شروع کی گئی ،جبکہ ہیوی مشینری بھی موقع پر پہنچادی گئی ۔

کراچی میں بارش کے پانی سے بگڑتی ہوئی صورت حال پر پاک فوج کے جوانوں نے ہیوی مشینری کے ذریعے گرڈ اسٹیشن کے سامنے ریتی ڈال کر مزید پانی داخل ہونے سے روک دیا ، کے الیکٹرک کا نظام 2 دن بعد بھی ٹھیک نہیں ہوسکا ۔

Shares: