پاک فوج کا ہیلی کاپٹر سیاچن میں گرکر تباہ ہو گیا ہے

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں دونوں پائلٹ شہید ہو گئے ہیں میجرعرفان اور میجر راجہ ذیشان شہید ہوئے ہیں،سرچ اینڈ ریسکیو کیلئے فوج کے جوان اور ہیلی کاپٹر جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں اور امدادی کاروائیاں شروع کر دی ہیں، جائے وقوعہ کو سیل کر دیا گیا ہے ،حادثہ کیسے پیش آیا اس کا ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سیاچن میں آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کے حادثہ پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے،چیئرمین سینیٹ نے ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید ہونے والے دونوں پائلٹ میجر راجہ ذیشان اور میجر عرفان کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا،چیئرمین سینیٹ نے ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید ہونے والے دونوں پائلٹوں کے لئے بلندی درجات کی دعا کی، چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ شہدا کے اہل خانہ کو اللہ صبر جمیل عطا کرے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹرمرزا محمد آفریدی، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے بھی سیاچن میں آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر حادثہ پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ اس حادثہ میں شہادت کا رتبہ پانے والے پائلٹوں کے درجات بلند کرے۔ آمین

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سیاچن میں پاکستان آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر گرنے کے واقعہ پردکھ اور افسوس کااظہارکیا،وزیر داخلہ نے حادثے میں شہید میجرعرفان برچا اورشہید میجر راجہ ذیشان جہانزیب کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا،وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی شہید میجرعرفان برچا اورشہید میجر راجہ ذیشان جہانزیب کی قربانی قبول فرمائے۔ ہماری تمام دُعائیں اور ہمدردیاں شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں

قبل ازیں رواں برس 22 ستمبر کو پاک فضائیہ کا ایک چھوٹا تربیتی طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران مردان کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا ترجمان پاک فوج کے مطابق حادثے میں طیارے کا پائلٹ بھی شہید ہوگیا

اس سے قبل رواں برس ماہ اگست میں پاک فضائیہ کا ایک طیارہ گر کر تباہ ہوا، پاک فضائیہ کا طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا،دونوں پائلٹ محفوظ ہیں طیارہ حادثے سے زمین پر کسی بھی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا

یوم پاکستان پریڈ،کوہ پیما سدپارہ کو خراج تحسین،پاک فضائیہ، بحریہ کے طیاروں کا فلائی پاسٹ

اپنے طیاروں کا انجام دیکھ لیں،بھارتی وزیر داخلہ کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے دیا منہ توڑ جواب

اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 نئے ریڈار کیساتھ مارچ 2020ء تک آپریشنل ہوگا،سربراہ پاک فضائیہ

بھارتی جارحیت پر پاکستان کا ذمہ دارانہ جواب،ہو گی تقریب، وزیراعظم دیں گے مودی کو اہم پیغام

Shares: