پاک فوج کیخلاف کسی بھی مہم پر زیرو برداشت کی پالیسی ہے،وزیر اطلاعات

0
52

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت پاک فوج کے خلاف کسی بھی مہم پر زیرو برداشت کی پالیسی رکھتی ہے،

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ افسران کے خلاف پی ٹی آئی کی طرف سے سوشل میڈیا مہم شروع کی گئی،پیمرا، ایف آئی اے اور وزارت اطلاعات مہم کا نوٹس لے رہے ہیں میں اداروں کے خلاف مہم چلانے والوں کا ڈیٹا ایوان میں پیش کروں گی، سابقہ حکومت نے مخالفین کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلائی جعلی اکاونٹس سے مخالفین اور اداروں کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے،

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پیمرا ٹیم کی کارکردگی قابل تعریف ہے پیمرا ٹیم اچھا کام کررہی ہے ، وزارت سنبھالتے ہی غیرقانونی بھرتیوں کیخلاف ایکشن لیا،قوانین کیخلاف سرکاری ٹی وی میں بھرتی لوگ فارغ کر دیئے گئے بد قسمتی سے سرکاری ٹی وی میں سیاسی بنیاد پربھرتیاں ہوتی ہیں ،سیاسی بنیاد پر ہوئی بھرتیوں سے متعلق کارروائی کر کے کچھ لوگوں کو برطرف کیا گیا،اداروں میں غیر قانونی بھرتیوں کا سلسلہ ختم کردیا گیا نامناسب اشتہار پر قانون کے مطابق عمل کیا جاتا ہے مانیٹرنگ نظام سے غیر مناسب اور اداروں کے خلاف مواد کا نوٹس لیا جاتا ہے پی ٹی وی میں وہ لوگ رکھے جانے چاہئیں جو میرٹ پر ہوں،

واضح رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اداروں کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے اور اس مہم میں پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ہی شامل ہیں،

اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کے پیچھے کرپشن اور فارن فنڈنگ کیس کا خوف ہے،آصف زرداری

عمران خان اگلے سال الیکشن کا انتظار کریں،وفاقی وزیر اطلاعات

موجودہ سیاسی صورتحال میں فوج پر بلا وجہ الزامات،بلاوجہ منفی پروپیگنڈہ

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

Leave a reply