پاک فضائیہ نے گذ شتہ سال اس ہی روز 27 فروری 2019 کو سرحدی حدود میں دخل اندازی کرنے پر بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے طیارے کو گرا کر دنیا بھر میں بہادری کی نئی مثال قائم کردی تھی

باغی ٹی وی : پاک فضائیہ نے گذ شتہ سال اس ہی روز 27 فروری 2019 کو سرحدی حدود میں دخل اندازی کرنے پر بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے طیارے کو گرا کر دنیا بھر میں بہادری کی نئی مثال قائم کردی تھی اور اب اس ہی دن کی مناسبت سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے نیا نغمہ چڑھتا سورج ہے اپنا پاکستان بھی جاری کردیا

چڑھتا سورج ہے اپنا پاکستان نغمے کی گلوکاری پاکستان کے نامور گلوکار راحت فتح علی خان نے کی

یاد رہے کہ 27 فروری 2019 کو پاک فضائیہ نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی فورسز کے 2 لڑاکا طیاروں کو مار گرایا تھا

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا تھا کہ پاک فضائیہ نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فضائیہ کی دخل اندازی کو ناکام بنا دیا اور 2 بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرایا ایک بھارتی لڑاکا طیارہ مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ ہوا جبکہ دوسرا طیارہ پاکستان کے علاقے آزاد کشمیر میں گرا۔

بھارت کا مِگ 21 طیارہ آزاد کشمیر میں تباہ کیے جانے کے بعد اس کے پائلٹ وِنگ کمانڈر ابھی نندن کو گرفتار بھی کیا گیا تھا جس کے لئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ امن کے لیے بھارت کے گرفتار پائلٹ ابھی نندن کو رہا کردیں گے

واضح رہے کہ اس ہی دن کی مناسبت سے رواں ماہ 24 تاریخ کو پاک فضائیہ نے بھی اپنا نغمہ اللہ اکبر جاری کیا تھا جس کی گلوکاری شجاع حیدر نے کی تھی

Shares: