پاک فوج سیلابی صورتحال میں متاثرین کی امداد کیلئے ملک کے مختلف حصوں میں سرگرم عمل

0
35

پاک فوج کے دستے سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں سول انتظامیہ کی مسلسل مدد کر رہے ہیں۔ فوج کے دستے بچاؤ اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔ آرمی میڈیکل ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل ٹیمیں سیلاب زدگان کا علاج کر رہی ہیں۔ فوجی مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کے لیے راشن اور پکا ہوا کھانا بھی تقسیم کر رہے ہیں۔

سندھ
سیلاب متاثرین کی حفاظت کے لیے فوج کے دستے خیرپور سندھ کے ضلع صائم نالہ کے سیلاب سے متاثرہ علاقے میں پہنچ گئے۔
خیرپور سندھ کے علاقے صائم نالہ میں شدید سیلاب سے دو سو سے زائد مکانات بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔
پنو عاقل گیریژن کے فوجی دستوں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا اور سیلاب سے متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا اور انہیں طبی امداد فراہم کی۔

بلوچستان
پاکستان آرمی اور ایف سی کے دستے بلوچستان میں کوئٹہ، پشین، قلعہ سیف اللہ، زیارت، ژوب، لورالائی اور نوشکی میں سیلاب سے بچاؤ اور امدادی کارروائیوں میں سول انتظامیہ کی مدد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پاکستان آرمی، ایف سی، پی ڈی ایم اے اور سول انتظامیہ کی ٹیمیں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہیں جہاں انہیں پکا ہوا کھانا اور دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ نصیر آباد، دکی اور لسبیلہ کے علاقوں میں ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں فوج اور ایف سی کے فری میڈیکل کیمپ بھی لگائے گئے ہیں جن میں مفت علاج اور ادویات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔
مواصلات کے بنیادی ڈھانچے کو جلد از جلد بحال کرنے کی تمام کوششیں کی جا رہی ہیں۔ فری انٹر اور انٹرا ڈسٹرکٹ روابط کے ساتھ ساتھ ژوب ڈی آئی خان روڈ کو بھی بحال کر دیا گیا ہے۔
پنجاب
جنوبی پنجاب کے علاقوں میں وہاڑی، راجن پور اور ڈیرہ غازی خان میں فوج کے دستے امدادی سرگرمیاں اور متاثرہ آبادی کو طبی امداد فراہم کر رہے ہیں۔

علاوہ ازیں: بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ کا ریسکیو و ریلیف آپریشن

ہلال اردو کے مطابق: قدرتی آفات کے دوران قوم کی خدمت کرنے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے پاک فضائیہ بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہے۔ آپریشن کے دوران سیلاب متاثرین کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے راشن، خیمے، ادویات، پینے کا صاف پانی اور کمبل سمیت امدادی سامان فراہم کیا گیا ہے۔ قلعہ سیف اللہ میں پی اے ایف میڈیکل کیمپ میں، جس کی قیادت پی اے ایف ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کررہے ہیں، سیلاب متاثرین کو چوبیس گھنٹے طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔


پاک فضائیہ کی کراچی کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں

ہلال اردو کے مطابق: سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی خصوصی ہدایات پر کراچی میں واقع پی اے ایف بیسز کراچی کے بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ پی اے ایف کی ٹیمیں ان ضرورت مند خاندانوں کی مدد کو پہنچ رہی ہیں جن کے گھر اس قدرتی آفت میں ڈوب گئے ہیں۔ حالیہ طوفانی بارشوں میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں کے ضرورت مند خاندانوں میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر راشن پیک، جن میں بنیادی غذائی اشیا اور اجناس جیسے آٹا، چاول، چینی، تیل، دالیں وغیرہ شامل ہیں، تقسیم کیے گئے۔

Leave a reply