بھارت حملہ کی منصوبہ بندی کر چکا، پاک فوج تیارہے،آخر تک جائیں گے ،وزیراعظم کا دبنگ اعلان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت آزاد کشمیر پر حملہ کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے،پاک فوج تیار ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے یوم آزادی کے موقع پر خصوصٰی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے جو کیا یہ کام کشمیر تک نہیں رکے گا، نفرت سے بھری ہوئی آئیڈیالوجی پاکستان کی طرف آئے گی، ہمیں انفارمیشن ہے ہماری دو بار نیشنل سیکورٹی میٹنگ ہوئی، انہوں نے‌آزاد کشمیر پر ایکشن لینے کا پلان ہوا ہے جس طرح بالا کوٹ پر ہوا تھا اس سے زیادہ خطرناک پروگرام انہوں نے بنایا ہوا ہے، دنیا کی نظریں کشمیر سے ہٹانے کے لئے وہ ایسا کریں گے، میں کہتا ہوں وہ ایکشن لیں اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا،

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج بیس سال سے لاشیں اٹھا رہی ہے، پاکستانی فوج تیار ہے، قوم بھی تیار ہے، قوم فوج کے ساتھ لڑے گی.

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم تیار ہیں، فوج،قوم سب ایک پیج پر ہیں، پھر یہ جو جنگ ہو گی ہم دنیا کو پیغام دے رہے ہیں کہ جن کی ذمہ داری تھی وہ ذمہ دار ہوں گے، اقوام متحدہ کی ناکامی ہے کہ سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کا مسئلہ نہیں ہوا.

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے‌ذریعے کشمیریوں کو حق خود اردایت کیوں نہیں دیا گیا، مودی نے قرارداد پھینک دی، ہم اقوام متحدہ میں جائیں گے، عالمی عدالت انصاف جائیں گے، ہر عالمی فورم پر جائیں گے، لندن میں کشمیر کے لئے تاریخی عوام نکلے گی، اگلے ماہ جنرل اسمبلی کا اجلاس ہو گا وہاں بھی عوام دیکھیں گے جو کشمیر کے لئے نکلے گی.

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کو ابھی سے بتائیں گے جو بھی کرفیو میں ظلم ہے اس کے آپ ذمہ دار ہیں، مودی نے کرفیو لگا کر فوج بھیج دی، وہاں کشمیر میں ظلم کر رہا ہے ،کیا خوشحالی ایسے لائی جاتی ہے، ہمارے ایمبسڈر متحرک ہیں، ہر فورم پر کشمیر کی آواز اٹھائیں گے، کشمیریوں کی‌آزادی کی منزل ابھی قریب ہے.

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہم بات چیت سے کشمیر کا مسئلہ حل کر سکتے ہیں لیکن بھارت کی کوئی دلچسپی نہیں ہے، بانی پاکستان کو آج خراج عقیدت پیش کرتا ہوں،

Comments are closed.