اگلے چند دن اہم ؛ پنجاب کے 29 اضلاع میں فوج طلب
لاہور : پاک فوج کو سلام جو ایک طرف دشمن کے سامنے سینہ تان کے کھڑے ہیں اور قربانیاں دے رہے ہیں تو دوسری طرف اپنے عزیز ہم وطنوں کی کی جان ، مال اور عزت کی حفاظت کےلیے بھی اپنا سب کچھ قربان کررہے ہیں. یہ وجہ ہے کہ پنجاب حکومت نے صوبے کے 29 اضلاع میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورت حال برقراررکھنے کیلئے فوج کو طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے فوج طلب کرنے کی درخواست وفاقی وزارت داخلہ کو ارسال کر دی ہے، محرم الحرام کے موقع پر پنجاب کے 12 اضلاع کو حساس ترین قرار دیا گیا ہے، محکمہ داخلہ پنجاب نےپنجاب پولیس کی درخواست پر صوبے کے 29 اضلاع میں فوج طلب کی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال محرم ا لحرام کے دوران پنجاب حکومت کو 26 کمپنیاں دی گئی تھی . حسب سابق اس سال بھی پاک فوج حساس اضلاع میں سٹینڈبائی ڈیوٹی دے گی اور کسی بھی ناگہانی صورتحال میں امن وامان قائم کرنے میں پولیس اور انتظامیہ کی مدد کرے گی۔