پاک فوج کےجوان:فاتح ہرمیدان:ملک وملت کی شان:تم ہی پاکستان:آرمی چیف پاک فوج کی فنی صلاحیتوں پرانتہائی خوش

0
45

راولپنڈی:-پاک فوج کےجوان:فاتح ہرمیدان:ملک وملت کی شان:تم ہی پاکستان:آرمی چیف جنرل باجوہ کاپاک فوج کی فنی صلاحیتوں پرسلام ،اطلاعات کے مطابق آج پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی میں مختلف لاجسٹک ورکشاپس کا اہم دورہ کیا

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نےفوجی آلات سےمتعلق ورکشاپس کامعائنہ کیا،اس دورے کے دوران آرمی چیف کوگاڑیوں کی اپ گریڈیشن پربریفنگ دی گئی اوران کی صلاحیتوں سے آگاہ کیا گیا ،

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کو ایوی ایشن اثاثوں اوراسٹورزکی دیکھ بھال سےآگاہ کیاگیا،آئی ایس پی آر کے ذرائع کے مطابق اس دورے کے دوران آرمی چیف کو ورکشاپس میں ہوابازی سےمتعلق مختلف ہیلی کاپٹرزکی اوورہالنگ پربریفنگ دی گئی –

ذرائع کے مطابق اس موقع پرپاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نےورکشاپس کی کارکردگی کوسراہا اورپاک فوج کےجوانوں کی میدان جنگ کے ساتھ ساتھ فنی ، تکنیکی اورخدمت کے میدان میں کامیابیوں کوسراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کےجوانو تم ہی ہرمیدان کے فاتح ہر اورتم ہی سے اس وطن عزیز کی شان سلامت ہے ، آرمی چیف نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تم ہی پاکستان ہو مجھے آپ کی صلاحیتوں پربہت زیادہ خوشی ہوئی

ذرائع کے مطابق جب آرمی چیف راولپنڈی لاجسٹک ورکشاپس پہنچے تواس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی نےآرمی چیف کا استقبال کیا

Leave a reply