پاکستان آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی تیاری کر رہا ہے،امریکی وزیر خارجہ
امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے انوارالحق کاکڑ کو نگراں وزیراعظم بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
باغی ٹی وی: انٹونی بلنکن نے کہا کہ پاکستان آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی تیاری کر رہا ہےانہوں نے کہا کہ ہم آئین،آزادی اظہار، مشترکہ عزم کو آگے بڑھاتے رہیں گے، پاکستان میں معاشی خوشحالی کے لیے تعاون جاری رکھیں گے۔
دوسری جانب نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے مبارکباد کے پیغام پر امریکی وزیر خارجہ سے اظہار تشکر کیا کہا کہ نگران حکومت صاف شفاف انتخابات کے لیے پوری تندہی سے کام کرے گی، ہم امریکا کے ساتھ شراکت داری کو اہمیت دیتے ہیں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ خطے میں اقتصادی خوشحالی،جمہوریت اور استحکام کے لیے مشترکہ عزم کی قدر کرتے ہیں۔
اقتصادی کامیابی کیلئے پاکستان کی بھرپورحمایت جاری رکھیں گے،یوم آزادی پر امریکا کا پیغام
واضح رہے کہ قبل ازیں یوم آزادی پر وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا تھا کہ ریاست ہائے متحدہ امریکا کی حکومت کی طرف سے میں پاکستانی عوام کے ساتھ 14 اگست کو یوم آزادی پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں،جب ہم تعاون کے نئے سال کا آغاز کر رہے ہیں اور پاکستان انتخابات کے انعقاد کی تیاری کر رہا ہےہم جامع اقتصادی ترقی، توانائی، امن اور علاقائی استحکام کو فروغ دینے کے منتظر ہیں۔
نریندرمودی کی انوکھی اپیل ماننے پر بی سی سی آئی گولڈن ٹک سے محروم ہوگیا
انٹونی بلنکن نے کہا تھا کہ امریکا، پاکستان کے ساتھ 76 سالہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، ہم دونوں ممالک کے خوشحال مستقبل کی تشکیل کے لیے شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے منتظر ہیں اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا کہ ملک کی اقتصادی کامیابی کے لیے امریکا کی پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رہے گی،ہم جمہوری اصولوں اورقانون کی حکمرانی کے احترام کے عزم کا اشتراک کرتے ہیں۔