پاک بحریہ کے جہازوں پی این ایس عالمگیر اور پی این ایس عظمت نے قطر کا دورہ کیا۔ دوحہ آمد پر قطر امیری نیول فورسز کے سینئر افسران نے پاک بحریہ کے جہازوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ مشن کمانڈر نے میزبان حکام سے اہم ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے امور بشمول دوطرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ پاک بحریہ اور قطر امیری نیول فورسز کے جہازوں کا مشترکہ بحری مشق اسد البحر کا انعقاد کیا۔ مشق میں پی این ایس عالمگیر اور پی این ایس عظمت نے قطر امیری نیول فورسز اور قطر امیری ایٸر فورس کے جہازوں کے ہمراہ حصہ لیا۔ مشق کے دوران مختلف آپریشنز کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ پاک بحریہ خطے کی میری ٹاٸم سیکیورٹی کو یقینی بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ پاک بحریہ کے جہازوں کا قطر کا دورہ اور مشق کے انعقاد سے دونوں ممالک کی بحری اور فضاٸی افواج کے مابین تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔