سربراہ پاک بحریہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا.
نیول چیف کی آمد پر صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے اُن کا استقبال کیا، نیول چیف نے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا کہ ہمیں آنے والی نئی ٹیکنالوجی سے واقفیت اور دنیا کے پیچیدہ اور بدلتے ہوئے سیکیورٹی ماحول سے نمٹنے کی کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔ ملٹری آپریشنز کے جدید نظر یے میں اتحاد کو مرکزی حیثیت حاصل ہے کیوں کہ موجودہ جنگی آپریشنز میں کوئی فوج اکیلی کامیابی حاصل نہیں کرسکتی۔ سیکیورٹی ماحول پر بات کرتے ہوئے نیول چیف نے پاک بحریہ کے مختلف اقدامات اور ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا اور پاک بحریہ کو عالمی نظریے کی حامل ایک مضبوط مقامی بحری طاقت بنانے کے وژن پر بات کی۔ اس بات پر زور دیا کہ پاک بحریہ عالمی سمندروں کی حفاظت اور سیکیورٹی کو مشترکہ بحری سیکیورٹی اور ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی کے انفرادی اقدام کے ذریعے یقینی بنانے کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔ انھوں نے قومی معیشت کی بہتری کے لیے پاکستان کے بے پناہ سمندری وسائل کو بروئے کار لانے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی جس کے لیے پاک بحریہ مؤثر انداز میں حکومت کی معاونت کررہی ہے۔ پاک بحریہ ملک کو درپیش بحری سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دیگر مسلح افواج کی معاونت کے ساتھ ہمہ وقت تیار ہے. ملکی دفاع اور سلامتی کے لیے مسلح افواج کے کردار اور قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ کورس کے شرکاء کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بہتر کرنے اور بہترین تعلیمی خدمات فراہم کرنے کے لیے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی کاوشوں کو سراہا۔ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی پاکستان کا اعلیٰ فوجی تربیتی ادارہ ہے جو مستقبل میں اہم کمانڈ اینڈ اسٹاف تقرریوں کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور دوست ممالک کے افسران کو جدید پیشہ ورانہ فوجی تربیت فراہم کررہا ہے۔

پاک بحریہ سمندری حدود کی حفاظت میں کلیدی کردار ادا کررہی ہے نیول چیف
Shares:







