پاکستان بیت المال نے نمل کے مستحق طالب علموں کو تعلیمی وظائف کی فراہمی کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے

0
56
NUML

پاکستان بیت المال نے نمل کے مستحق طالب علموں کو تعلیمی وظائف کی فراہمی کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے
پاکستان بیت المال نے نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل) کے مستحق طالب علموں کو تعلیمی وظائف کی فراہمی کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ اس سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب میں منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عامر فدا پراچہ نے ڈائریکٹر جنرل نمل یونیورسٹی بریگیڈئیر سیّد نادرعلی کے ہمراہ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔

مفاہمتی یادداشت کے مطابق پاکستان بیت المال ہر سال نمل یونیورسٹی میں زیر تعلیم 250مستحق طالب علموں کو تعلیم جاری رکھنے کے لئے فیس کی ادائیگی کرے گا، ان میں انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طالب علم بھی شامل ہیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی پاکستان بیت المال عامر فدا پراچہ نے کہا کہ ملک کے غریب اور مستحق طالب علموں کی بیت المال تک رسائی ممکن بنا دی گئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں
اگرعوام کو پی ایس ایل کا ترانہ اچھا نہیں لگا تو بھائی حاضر ہے:علی ظفر
ڈی آئی خان:کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کو حادثہ۔،2 خواتین جاں بحق،25 افراد زخمی
دوسری درخواست ضمانت، عمران خان کو عدالت نے پیر کو طلب کرلیا
ترکیہ کے صدر اردوان اور وزیراعظم شہبازشریف کے درمیان ملاقات
کراچی کنگز کو ہوم گراؤنڈ پر مسلسل دوسری شکست، اسلام آباد 4 وکٹوں سے کامیاب
انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے نادار اور محروم طبقات کی بحالی کے لئے پاکستان بیت المال لازوال خدمات سرانجام دے رہا ہے، غریب طالب علموں کو تعلیمی وظائف کی فراہمی سے ان کے تعلیمی سفر میں حائل مالی مشکلات کو ختم کردیا گیا ہے تاکہ مستقبل میں یہ نوجوان کامیابیاں سمیٹتے ہوئے روشن اور خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھیں۔ ڈائریکٹر جنرل نمل بریگیڈئیر سیّد نادر علی نے یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم مستحق طالب علموں کی مدد پر ایم ڈی پاکستان بیت المال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں اداروں کے باہمی تعاون سے بہت سے نوجوان اپنی تعلیم کو مکمل کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔

Leave a reply