جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری
باغی ٹی وی : جنوبی افریقا نے چوتھے ٹی 20 میں پاکستان کو جیت کےلیے 145رنز کا ہدف دےد یا ہے، گزشتہ میچ میں 203 رنز بنانے والی میزبان ٹیم اس بار 144 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
پاکستان کی طرف سے فہیم اشرف، حسن علی اور حارث روف نے جنوبی افریقی ٹیم کو بڑا ہدف سیٹ کرنے سے روک دیا۔میزبان ٹیم کی طرف سے ڈین ڈرڈیوسن 52 اور یانیمن ملان 33 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے۔
اس سے قبل پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف چوتھے اور آخری ٹی 20 میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔سنچورین میں کھیلے جارہے میچ میں کپتان بابراعظم نے ٹاس جیتا اور جنوبی افریقاکو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
پروٹیز کرکٹ ٹیم کی طرف سے اننگز کا آغاز جانِ من مالان اور مارکرم نے کیا، دونوں نے ابتداء میں جارحانہ شارٹس کھیلنا شروع کیے۔ تاہم 16 کے مجموعی سکور پرسپنر محمد نواز نے مارکرم کو پویلین بھیج دیا۔ بیٹسمین نے 11 رنز بنائے۔
دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین جانِ من مالان 28 گیندوں پر33 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر فخر زمان کو کیچ دے بیھٹے.جنوبی افریقا اور پاکستان میں 4 ٹی 20 میچوں کی سیریز میں بابراعظم الیون کو 2-1 کی برتری حاصل ہے۔
بابراعظم نے گزشتہ میچ میں 122 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی تھی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا تھا، اُن کا ساتھ اوپنر محمد رضوان نے بخوبی ادا کیا اور 73 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی۔