پاک بھارت میچ ٹی وی پر سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ٹی 20 انٹرنیشنل بن گیا

0
34

پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ میچ کو ریکارڈ 167 ملین ناظرین نے ٹی وی پر دیکھا۔

باغی ٹی وی : پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ 2021 اب تک کی تاریخ کا ٹی وی پر سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ٹی 20 میچ ہے، گزشتہ ہفتے تک ورلڈ کپ کے مجموعی ناظرین کی تعداد 238 ملین تک پہنچی تھی، اس میں کوالیفائرز اور سپر 12 راؤنڈ کے ابتدائی12 میچز شامل ہیں۔

اس سے قبل سب سے زیادہ ٹی وی پر دیکھے جانے والے ٹی 20 میچ کا اعزاز بھارت اور ویسٹ انڈیز کے 2016 کے ورلڈ کپ سیمی فائنل کو حاصل ہوا، اسے 136 ملین ناظرین نے دیکھا تھا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سیمی فائنل، آج نیوزی لینڈ اور انگلینڈ آمنے سامنے ہوں گے

واضح رہے کہ 24اکتوبر کو پاکستان نے بھارت کو دس وکٹوں سے شکست دے کر میچ اپنے نام کیا تھا۔ پاکستان نے سپر 12 مرحلے میں ناقابل شکست رہ کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا جبکہ بھارت کا ایونٹ میں سفر سوموار کو تمام ہو گیا جبکہ پاکستان میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں کل آسٹریلیا سے مد مقابل ہوگا۔

دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان میگا ایونٹ کا فائنل میچ 14 نومبر کو کھیلا جائے گا قومی کرکٹ ٹیم اب تک ایونٹ میں ناقابل شکست رہی ہے جبکہ آسٹریلیا کو ایک میچ میں شکست ہوئی ہے۔

انگلینڈ اور آسٹریلیا کو پاکستان میں صرف پاکستانی ٹیم سے خوف محسوس کرنا چاہیئے

دوسری جانب آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آج نیوزی لینڈ اور انگلینڈ آمنے سامنے ہوں گے میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 7 بجے شروع ہوگا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا یہ بڑا ٹاکرا آج بوظہبی کے شیخ زاید اسٹیڈیم میں ہوگا دونوں ٹیموں نے اپنے اپنے گروپ میں سپر 12 مرحلے کے چار چار میچ جیت کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔

ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد ویرات کوہلی کا بیان

Leave a reply