ایشیا کپ : پاکستان اور بھارت آج مدمقابل ہوں گے

11 رکنی قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی
0
40
Asia Cup

کولمبو: ایشیا کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج مدمقابل ہوں گے۔

باغی ٹی وی: دونوں ٹیمیں دن ڈھائی بجے کولمبو میں ان ایکشن ہوں گی اور بارش کی صورت میں میچ ریزرو ڈے 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا11 رکنی قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے،ٹیم میں بابر اعظم، محمد رضوان، شاداب خان، امام الحق، فخر زمان، سلمان آغا، افتخار احمد، نسیم شاہ، شاہین آفریدی، فہیم اشرف اور حارث رؤف شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سری لنکا میں جاری شدید بارشوں کے پیش نظر ایشین کرکٹ کونسل نے گزشتہ روز اس اہم میچ میں بارش کی صورت میں ریزرو ڈے رکھنے پر آمادگی ظاہر کی تھی،بارش کی صورت میں پاک بھارت میچ ریزرو ڈے 11 ستمبرکو کھیلا جائے گااس کے علاوہ پی سی بی نے بارش کی پیشگوئی کے بعد اپنے تحفظات کا اظہارکیا تھا، جس کے بعد بالآخر اے سی سی کی جانب سے ریزرو ڈے کی منظوری دی گئی ہے۔

بنگلہ دیشی ٹیم ایشیا کپ سے آوٹ

دوسری جانب بھارت کے خلاف میچ سے قبل شاہین شاہ آفریدی نے وارننگ جاری کردی ایک انٹرویو میں شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ بھارت کیخلاف ہر میچ سپیشل ہوتا ہے،انڈر 16کرکٹ کھیلتا تو روایتی حریفوں کے مقابلے کا شدت سے منتظر ہوتا تھا،ایشیا کپ کے گروپ میچ میں بھارت کے خلاف بولنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میرے خیال میں یہ میرا بہتری اسپیل نہیں تھا، ابھی تو آغاز ہے،آگے بہت کچھ کر دکھانا ہے۔

پاکستان نے بھارت کیخلاف میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا

شاہین شاہ نے کہا کہ کم عمری میں ہی تینوں فارمیٹ میں ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے نئی گیند سے بولنگ کرتا ہوں تو پرستاروں کی توقعات بھی زیادہ ہوتی ہیں،پاکستان ٹیم کی اچھی بات ہے کہ ہر کسی کو اپنے رول کا اندازہ ہے،بولرز جانتے ہیں کہ نئی یا پرانی گیند کا کس طرح فائدہ اٹھانا ہے میری اور نسیم شاہ کی کوشش ہوتی ہے کہ جلد سے جلد وکٹیں اڑائیں،حارث رؤف کی اسپیڈ ہم دونوں سے زیادہ ہے، وہ درمیانی او آخری اوورز میں اٹیک کرتے ہیں،ہمارا آپس کا تال میل بھی اچھا ہےایک دوسرے سے بات اور رہنمائی بھی کرتے رہتے ہیں،اسی میں ہماری کامیابی کا راز مضمر ہے۔

بابر اعظم کی صلاحیتیں کسی سے چپھی نہیں ہے ہم اس لئے انکی تعریف کرتے …

Leave a reply