پاکستان اور بھارت کے مابین اگر ایٹمی جنگ ہوئی تو فورا کتنے لوگ لقمہ اجل بنیں گے ؟ اہم رپورت

0
36

پاک بھارت میں‌ اگر ایٹمی جنگ ہوئی تو کیا ہوگا، اہم رپورت

تفصیلات کے مطابق :کشمیر ایک ایسا مسئلہ ہے جسے دنیا کے دانشور بہت حساس دیکھتے ہیں اور اس پر اپنا تجزیہ کئ بار دے چکے ہیں کہ اگر دو ملکوں کے مابین جنگ ہوئی تو صرف اسی ایشو پر ہو گی اور یہ جنگ کسی وقت بھی ایٹمی جنگ میں‌تبدیل ہو سکتی ہے اب پھر جب سے مودی نےکشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کیا ہے خطے میں‌صورت حال تیزی سے خراب دکھائی دکے رہی ہے، جنگ کی باتیں ہو رہی ہیں.
اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان متعدد مرتبہ دنیا کو باور کراچکے ہیں اگر کشمیر کا مسئلہ حل نہ ہوا تو دونوں ممالک کےدرمیان ایٹمی جنگ ہو سکتی ہے اگر دونوں ممالک کے درمیان ایٹمی جنگ کی کیفیت پیدا ہوئی تو اس کے اثرات پوری دنیا پہ مرتب ہوں گے۔

امریکی جریدے ’سائنس ایڈوانس‘ نے بھی وزیراعظم عمران خان کے تحفظات کی تصدیق کرتےہوئے عالمی دنیا کو بتایا ہے کہ اگر خدانخواستہ دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان جوہری جنگ چھڑی تو فوراً ہی دس کروڑ لوگ مارے جائیں گے اور جنگ کے بعد بھی لاکھوں افراد کے مارے جانے کا سلسلہ جاری رہے گا
امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق جوہری جنگ کے دوران جو نقصان ہوگا اس کسے تو دنیا واقف ہی ہے لیکن اس کے بعد دنیا پر جو حالات ہوں‌ گے اس میں‌دنیا رہنے کے قابل نہیں‌رہے گی سورج کی شعاعین بالکل مدہم ہو جائیں گی .زمین کا دردجہ ہرارت بہت کم ہو جائے گا اور کھیتی باڑی نہیں‌ہوگی ، جس سے دنیا قحط کی شکار ہو جائے گی.

جریدے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے پاس 400 سے 500 جوہری ہتھیار موجود ہیں ۔ جب یہ چلے تو دنیا کو ماحول تباہ ہو کر رہ جائے گا.ان ثرات سے نکلنے کے لیے دنیا کو کم از کم دس سال کا عرصہ دردکار ہو گا

انڈیا پاکستان جنگ، کتنے ارب لوگ متاثر ہوںگے

بھارت نے کشمیریوں‌ پر مظالم جاری رکھے اور پاکستان پر جارحیت کی تو پھر لا الہٰ‌الااللہ کہہ کر کود پڑیں‌گے ، عمران خان نے جنرل اسمبلی میں پیغام دے دیا

Leave a reply