دونوں ملکوں کے نوجوانوں کو امن کی جانب لانے کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹریک ٹو مذاکرات کا آغاز آج سے ہورہاہے۔

تفصیلات کےمطابق غیر سرکاری تھنک ٹینک کے زیر اہتمام مذاکرات کا پہلا دور اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوگا ۔مذاکرات میں بھارت اور پاکستان کا وفد شرکت کرے گا ،مذاکرات کا پہلا دور دو روز تک جاری رہے گا اور اس دوران دفتر خارجہ کے حکام بھی شرکت کریں گے ۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان ٹریک ٹو مذاکرات کا دوسرا دور نئی دہلی میں ہوگا ۔

بھارت اور پاکستان کے درمیان ٹریک ٹو مذاکرات کا انعقاد ریجنل پِیس انسٹی ٹیوٹ کے زیرِ اہتمام ہو رہا ہے ۔

سربراہ ریجنل پیس انسٹی ٹیوٹ رؤف حسن کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فروری کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات میں کشیدگی کے بعد یہ مذاکرات اہم ہیں،بھارت اور پاکستان میں حکومتوں کے درمیان تعلقات کی بہتری کا پہلا راستہ ٹریک ٹو سفارتکاری ہے۔

Shares: