کراچی :پاکستان کے ایک بڑے بزنس مین نے کرونا سے نمٹنے کے لیے 1 – ارب روپے عطیہ کرنے کا اعلان کردیا،باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان میں کرونا وائرس کی تباہ کاریوں سے جہاں بڑی تعداد میں لوگ جانوں سے ہاتھ دھورہے ہیں اوربڑی تعداد میں متاثرہورہے ہیں وہاں پاکستان کی مجموعی معیشت کے ساتھ ساتھ لاکھوں لوگ بے روزگاری کی وجہ سے پریشان ہیں

ذرائع کے مطابق اس مشکل صورت حال میں جہاں ایک طرف بے روزگاری کیوجہ سے لوگ پریشان حال ہیں تو دوسری طرف لاک ڈاون نے لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دی ہیں، اس مشکل صورت حآل میں حکومت نے پریشان حال لوگوں کی مدد کےلیے کرونا فنڈزکے قیام کا اعلان کیا ہے

مشکل کی اس گھڑی میں ہرپاکستانی اپنی استطاعات کے مطابق اپنا اپنا حصہ ڈال رہا ہے،

دوسری طرف حکومت کی طرف سے کرونا فنڈزقائم کرنے کے بعد پاکستانیوں نے اس میں حصہ ڈالنا شروع کردیا ہے، باغی ٹی وی کو ملنے والی اطلاعات کےمطابق پاکستان کے ایک مشہوربزنس گروپ کے مالک نے ایک بہت بڑی رقم عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے،

باغی ٹی وی کےمطابق داود ہرکولیس،اینگرواورداود فاونڈیشن کی طرف سے ایک ارب روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا گیا ہے ، اپنے پیغام میں‌ حسین داود کی طرف سے کہا گیا ہےکہ وہ اس مشکل گھڑی میں اپنی حکومت ،اداروں کے ساتھ ہیں

Shares: