قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف کی چینی سفیر نونگ رونگ سے ملاقات ۔پاکستان اور چین کے تعلقات ہمیشہ مضبوط اور قریبی رہے ہیں پاکستان اور چین خطے میں ترقی اور خوشحالی کی وژن ہم آہنگ ہیں۔پاکستان اور چین خطے میں امن و ترقی کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔
سی پيک فلیگ شپ منصوبہ ہے جس پر کوئی سودے بازی نہیں ہوسکتی۔سی پيک پاکستان کے جیو اقتصادی ویژن کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔سفیر نونگ رونگ نے دونوں ممالک کے مابین مضبوط اور پائیدار شراکت داری پر اطمینان کا اظہار کیا۔چینی سفیر نے دونوں ملکوں کے مابین تعلقات بہتر بنانے کی کوششوں کو سراہا۔