باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے چین کی جانب سے پاکستان کی مدد کا سلسلہ جاری ہے
چین نے پاکستان کے لئے طبی امدادی سامان بھجوایا ہے،چین کی جانب سے 50 لاکھ این 95 ماسک اور 50 ہزار ٹیسٹنگ کٹس سندھ حکومت کے حوالے کر دی گئیں،وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے ایئرپورٹ پر سامان وصول کیا.
کراچی / وزیراعلیٰ سندھ / 25 مارچ 2020ء
* وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ایئرپورٹ پہنچ گئے
* سید مراد علی شاہ نے چین سے آنے والے این 95 ماسک کی کھیپ وصول کی، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ
* یہ ماسک چین نے عطیہ کئے ہیں، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ
عبدالرشید چنا
میڈیا کنسلٹنٹ وزیراعلیٰ سندھ pic.twitter.com/QsvxVJ9pZA— Sindh Chief Minister House (@SindhCMHouse) March 25, 2020
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ایئرپورٹ پہنچے، سید مراد علی شاہ نے چین سے آنے والے این 95 ماسک کی کھیپ وصول کی،یہ ماسک چین نے ڈونیٹ کئے ہیں،یہ تمام کٹس اور ماسک چین نے پاکستان کو عطیہ کی ہیں،چین کی جانب سے امدادی سامان خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان پہنچا.
قبل ازیں چین سے پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے گلگت بلتستان کیلئےچینی امدادی سامان 27 مارچ کو خنجراب پہنچے گا،
وزیر اعلیٰ جی بی نے ینجیان ایغور اٹانومس ریجن کے گورنر کو مددک یلئےخط بھیجا تھا،سامان چینی ینجیان ایغور اٹانومس ریجن کی جانب سے گلگت بلتستان حکومت کوفراہم کیاجائیگا،
چینی سفارتخانے کے مطابق طبی سازو سامان درہ خنجراب کے ذریعے گلگت بلتستان کو فراہمی کیلئے تیار ہو گا،امدادی سامان میں 2 لاکھ فیس ماسک، 2 ہزار این-95 ماسک،2 ہزار ٹیسٹنگ کٹس شامل ہیں،امدادی طبی سامان میں 5 وینٹی لیٹرز اور 2 ہزار میڈیکل پروٹیکٹو کپڑے بھی شامل ہیں