ایک وکٹ کے نقصان پر پاکستان کی ففٹی مکمل

0
47

کرکٹ ورلڈ کپ کے 43 ویں میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ جاری ہے ایک وکٹ کے نقصان پر 12 ویں اوور میں 50رنز مکمل ہوگئے ہیں.

کرکٹ ورلڈ کپ کے 43 ویں میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ جاری ہے اس کے ایک وکٹ کے نقصان پر 50 رزنز مکمل ہو گئے ہیں. پاکستانی بیٹسمین نے ایک غیر جارحانہ آغاز کیا ہے . توقع کی جاہی تھی کہ پاکستان ایک مضبوط اور جارحانہ آگاز کرے گا لیکن ایسا نہ ہو سکا.

پاکستان کرکٹ ٹیم کا ورلڈ کپ دوسری بار جیتنے کا خواب لارڈز میں بنگلہ دیش کے آخری گروپ میچ سے پہلے چکنا چور ہو گیا، ہوم آف کرکٹ میں پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں اب محض با وقار اختتام کی جنگ لڑ رہی ہیں۔

بنگلا دیش کے خلاف میچ میں قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور وہی ٹیم کھیلے گی جس نے نیوزی لینڈ اور افغانستان کے خلاف میچ کھیلا تھا۔

اس میچ میں پاکستان کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے سائے کے تعاقب کی طرح ناممکن چیلنج کا سامنا ہے، گرین شرٹس کو ریکارڈ مارجن سے فتح کے ساتھ اپنے نیٹ رن ریٹ کو بھی بہتر بنانا ہو گا۔

بنگلا دیش کی ٹیم بھارت سے شکست کے بعد پہلے ہی ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہو چکی ہے، جبکہ پاکستان جیت بھی جائے تو اعداد و شمار اس قدر مشکل اور پیچیدہ ہیں کہ پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی ناممکن دکھائی دے رہی ہے۔

Leave a reply