پاکستان کرپشن میں 120 سے 124 ویں نمبر پر آگیا، یہ ہے صاف چلی شفاف چلی کی اصل حقیقت۔ مریم اورنگ زیب نے چلائے طنز کے نشتر

0
37

پاکستان کرپشن میں 120 سے 124 ویں نمبر پر آگیا، یہ ہے صاف چلی شفاف چلی کی اصل حقیقت۔ مریم اورنگ زیب نے چلائے طنز کے نشتر

باغی ٹی وی : ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب کے دور میں پاکستان کرپشن میں 120 سے 124 ویں نمبر پر آگیا، یہ ہے صاف چلی شفاف چلی کی اصل حقیقت۔

مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 2019 کے مقابلے میں 2020 میں پاکستان میں کرپشن 4 درجے بڑھ چکی ہے، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے چینی، آٹا، ادویات، ایل این جی چوری پر مہر ثبت کر دی۔

ادھر دنیا بھر میں بدعنوانی اور دیانت داری پر عمل پیرا ممالک پر ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں 2020 میں کرپشن بڑھی ہے، 2019 کے مقابلے میں 2020 میں پاکستان کا سکور کم ہوا ہے۔

رپورٹ میں پاکستان کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ 2020 میں پاکستان نے 100 میں سے 31 پوائنٹس حاصل کئے، پاکستان کی رینکنگ میں 180 ممالک میں سے 124 واں نمبر ہے، 2019 میں پاکستان کا سکور 32 تھا جبکہ 2019 میں پاکستان کا 120 واں نمبر تھا۔

ادھر رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی، گزشتہ سال کی نسبت بدعنوانی میں اضافہ ہوا ہے۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے رپورٹ جاری کر دی۔

دنیا بھر میں بدعنوانی اور دیانت داری پر عمل پیرا ممالک پر ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں 2020 میں کرپشن بڑھی ہے، 2019 کے مقابلے میں 2020 میں پاکستان کا سکور کم ہوا ہے۔

فصیلات کے مطابق ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی گزشتہ 2 سالہ کارکردگی کو قابل تعریف قرار دے دیا، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے جمعرات کو کراچی اور برلن سے رپورٹ جاری کی۔

پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے قلعی کھول دی

Leave a reply