پاکستان کرکٹ ٹیم میں‌سب کچھ ٹھیک ہونے جا رہا ، شعیب اختر نے خوشخبری سنا دی

0
84

پاکستان کرکٹ ٹیم میں‌سب کچھ ٹھیک ہونے جا رہا ، شعیب اختر نے خوشخبری سنا دی

باغی ٹی وی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کی اگلے ماہ پاکستان آمد پر خوشی کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ 2007کے بعد آج جنوبی افریقا نے کنفرم کیا ہے کہ وہ آرہے ہیں،میں نے 2007میں لاہور میں ان کے خلاف ون ڈے کھیلا تھا،اب ٹیم نے تصدیق کی ہے کہ دوٹیسٹ اور تین وڈے کھیلیں گے.

شعیب اخترن نے اپنے پیغام میں‌ پاکستان کو بہت مبارک دیتے ہوئے کہا کہ کئ سالوں سے ٹیمیں نہیں آئیں مگر اب سب ٹھیک ہونے جارہا ہے،ہم نے 40 سال جنگوں میں گزاردیئے،وار اینڈ ٹیرر پاکستان سے باہر اور پاکستان کے اندر ہوئی،سب سے نجات حاصل کرلی۔ہمارے ہاں تباہی مچ گئی،10 سال یہاں کرکٹ نہیں آئی۔ایک ملک نے اتنا کچھ سہا ہے،ذرا سوچیں کہ ایک ملک نے کتنا کچھ دیکھا اور برداشت کیا ہے

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا ہے کہ میں نے اپنے پروگرامز میں آپ کو اسلام آباد دکھایا ہے،جہاںمیں کھڑا ہوں،یہاں کو دیکھ کر بھارتی کہہ اٹھے تھےکہ یہ کون سی خوبصورت جگہ ہے، کرک سین کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ہماری قربانیوں کو دیکھا جائے،ہمارے ساتھ ملو تو،ہمارے پاس آئوتو اور دیکھو کہ ہم کیسے ہیں،کوئی ایک ملک ایسا نہیں ہے جس نے پارٹیشن دیکھی ہو،کول وار سہی ہو،وار اینڈ ٹیرر دیکھی ہو،افغان وار ہو،پھر دہشت گردی ہو،پھر 15سے 20 سال سے ٹیمیں نہیں آئیں،اس کے بعد یہ ملک دوبارہ کھڑا ہوا ہے۔جب میں کہتا ہوں کہ پاکستان گریٹ ملک ہے تو ایسے نہیں کہتا ،یہ اس لئے ہے کہ ہم بڑے تگڑے لوگ ہیں۔ہم مہمان نواز ہیں،ہم اپنی غلطیاں ماننے والے بھی ہیں

شعیب اخترنے کہا ہے کہ آنے والے وقت میں دنیا کی ترقی کا راستہ یہاں سے ہوکر جاتا ہے،آپ ہندوستان کو چھوڑیں،میں آپ کو یہ گارنٹی دے رہاں ہوں،میں اللہ اور اس کے رسول کا ماننے والا ہوں،میں نے اس کی ہسٹری پڑھی ہوئی ہے اور آگے کی بھی پڑھی ہوئی کہ آگے ہونے کیاجارہا ہے،اس ملک کا امن خراب ہونے کا مطلب پوری دنیا کا امن خراب ہونا ہے،پھر آپ سے سنبھلے نہیں جانا،یہ نیٹو وغیرہ بھی کچھ نہ کرسکیں گے،افغانستان تو سنبھلا نہیں گیاتو یہ کیا کروگے۔
واضح‌ رہے کہ پاکستان میں‌سیکورٹی کے حالات بہتر ہونے کے بعد انٹر نیشنل ٹیمیں‌پاکستان آ رہی ہیں. اس سے پہلے پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد کے بعد بین الاقوامی کھلاڑیوں کا اعتماد بحال ہوا ہے .

Leave a reply