پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آخری مقابلہ آج

باغی ٹی وی : پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز آخری مقابلہ آج ہوگا۔ فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیم نے سابقہ16 رکنی اسکواڈ کو برقرار رکھا ہے۔

تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ میزبان ٹیم انگلینڈ نے جیتا جب کہ دوسرا مقابلہ بارش کی وجہ سے ڈرا ہوگیا۔قومی ٹیم کی جانب سے حتمی11 کھلاڑیوں کا اعلان میچ سے پہلے کیا جائے گا۔ قومی ٹیم کےکپتان اظہر علی کہتے ہیں کپتان کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہوں اور تیسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کرنے کی کوشش کریں گے۔

تیسرے ٹیسٹ میں عابدعلی، اسد شفیق، فوادعالم، امام الحق اور کاشف بھٹی اسکواڈ میں شامل ہیں۔ محمد عباس، محمد رضوان، نسیم شاہ، سرفراز احمد، شاداب خان، شاہین افریدی، شان مسعود، سہیل خان اور یاسر حمید بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ سیریزمیں انگلینڈکوایک صفرکی برتری حاصل ہے،انگلینڈ نے 4وکٹوں پر110رنزبنائے،پاکستانی ٹیم نے پہلی اننگز میں 236 رنز بنائے تھے ،سیریزکا تیسراٹیسٹ21اگست کوساوَتھمپٹن میں ہی کھیلاجائے گا

پاکستان اور انگلینڈ کیخلاف کھیلے جانے والا دوسرا ٹیسٹ میچ بارش کی نذر ہو گیا، پورے پانچ روز کے دوران صرف دو روز کھیل ہو سکا اس دوران بارش کا پلڑا بھاری رہا۔

پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا

Shares: