پاکستان، انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کل ہو گا، ٹرافی کی رونمائی

0
65

کراچی: پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں کل نیشنل اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ کل منگل 20 ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائےگا۔ میچ شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔ پہلے میچ کی گیٹ منی پی سی بی نے سیلاب ذدگان کی امداد میں دینے کا اعلان کیا ہے، سیریز کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں اور آج ٹرافی کی رونمائی بھی کردی گئی ہے۔


کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کی، بابراعظم اور جوز بٹلر نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

انگلینڈ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر انجری کی وجہ سے کراچی میں ہونے والے میچز میں شرکت نہیں کرسکیں گے، اس دوران کپتانی کے فراض معین علی انجام دیں گے کپتان معین علی کا کہنا ہے کہ شاید بٹلر آخری دو میچز کیلئے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔


کراچی ٹریفک پولیس نے شائقین کرکٹ کی گاڑیوں کی پارکنگ اورشہریوں کیلئے متبادل راستوں کا خصوصی ٹریفک پلان مرتب کیا ہے کراچی شہر کے مختلف علاقوں سے نیشنل اسٹیڈیم آنے والے شائقین جن کےپاس میچ کے ٹکٹ ہوں گےان کےلیے ایکسپو سینٹر میں پارکنگ کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ پارکنگ کرنے کیلئے اصل شناختی کارڈ اور میچ کا ٹکٹ دکھانا لازمی ہوگا۔

لیاقت آباد سےبراستہ حسن اسکوائر فلائی اوورنیشنل اسٹیڈیم روڈ کسی بھی قسم کی ٹریفک کوجانےکی اجازت نہیں ہوگی۔تمام ٹریفک یونیو رسٹی روڈ کا راستہ اختیار کرکے اپنی منزل کی جانب جا سکے گا۔ یونیورسٹی روڈ سے ایکسپو ٹرننگ کی جانب اسٹیڈیم روڈ عام پبلک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ اسٹیڈیم روڈ سے جانب حسن اسکوائر ٹریفک معمول کے مطابق چلتی رہے گی۔

سہراب گوٹھ سے جانب نیپا، لیاقت آباد نمبر 10 سے جانب حسن اسکوائر ، پی پی چورنگی سے جانب یونیورسٹی روڈ ، کارساز سے اسٹیڈیم روڈ، ملینیم تا نیو ٹاؤن، اسٹیڈیم سگنل تا حسن اسکوائر ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے عوام الناس سے گذارش کی گئی ہے کہ زحمت و پریشانی سے بچنے کےلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں۔

واضح رہے کہ 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے چار میچز کراچی اور تین لاہور میں ہوں گے انگلینڈ کی ٹیم 17 سال بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے۔

انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان اب تک کل 21 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گئے ہیں جن میں سے 13 میں انگلینڈ نے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ گرین شرٹس صرف 6 میچز جیت سکی ہے اور ایک میچ بے نتیجہ رہا 2015 شارجہ میں ہونے والا میچ انگلینڈ نے ٹائی ہونے کے بعد سپر اوور پر جیتا تھا۔

Leave a reply