پاکستان کے سابق سفیر نے متاثرہ کشمیری کی بجائے کس کی تصویر شیئر کر دی

باغی ٹی وی رپورٹ : پاکستان کے سابق سفیر عبدالباسط نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کر کے اپیل کی کہ اننت ناک سے یوسف ہےجس کی بینائی ضائع ہو گئی ہے اس کے حقوق کے لیے آواز بلند کی جائے .وہ تصویر جو انہوں نے کشمیریوں کے حقوق اور بھارت کی طرف سے مظالم کو اجاگر کرنے کے لیے شیئر کی دراصل سابق پورن سٹار کی تھی.جو اپنی کسی عزیز کی بیماری پر روہی تھی اور اس کے سامنے وہ مریض بھی پڑاہوا تھا سابق سفیر عبدالباسط نے بعد میں اس تصویر کو ڈیلیٹ کر دیا تھا.اس غلطی پر سوشل میڈیا پر بہت زیادہ مزاق اڑایا گیا. اس سے پہلے بھی اقوام متحدہ میں ملیحہ لودھی نے ایک تصویر پیش کی تھی جو کہ فلسطینی کی تھی جس پر بھارتی میڈیا نے بہت شور مجایا تھا اور کہا تھا کہ بھارت میں ایسا کچھ نہیں ہوتا .پاکستان دوسرے ممالک کی تصاویر پیش کر کے بھارت کو بدنام کر رہا ہے
پاکستان اگر کشمیر کا مقدمہ لڑ رہا ہے تو ذمہ داران کو اس حوالے سے ذمہ داری کا مظاہر ہ کرتے ہوئے درست معلومات اور گرافکس کو استعمال کرنا چاہیے. تا کہ اس طرح معاشرے میں جگ ہنسائی نہ ہو

Shares: