پاکستان کی فضائیہ نے قائد اعظم محمد علی جناح کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا –

باغی ٹی وی :پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے قائداعظم کے یوم پیدائش پر مختصر دورانیے کی دستاویزی فلم جاری کی ہے دستاویزی فلم میں قائداعظم کو برصغیر کے مظلوم مسلمانوں کے لیے بطور امید اجاگر کیا گیا ہے ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق قائد اعظم محمد علی جناحؒ امید کی روشن کرن تھے انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک قوم کی طرح متحد کر کے علیحدہ و آزاد وطن حاصل کیا۔

بانی پاکستان کی ولادت پر مزار کی تزئین و آرائش کا کام جاری

ترجمان پاک فضائیہ نے کہا یہ قائداعظم کی انتھک کاوشوں کا ہی ثمر ہے کہ آج ہم آزاد مملکت میں سانس لے رہے ہیں قائداعظم نے جمہوریت، آزادی، مساوات، رواداری، سماجی انصاف کے اصولوں پر ریاست کا تصور دیا، بنیاد رکھی۔ پاک فضائیہ کو ’’کوئی مقابل نہیں‘‘ کا پائیدار وژن بھی دیا۔

انہوں نے کہا کہ قائد کا نظریہ، وژن، ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے رہنما اصول، عظیم قوم بننے کے سفر میں مشعل راہ ہیں۔

بابائے قوم کا یوم پیدائش:مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب

واضح رہے کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا یومِ پیدائش آج عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے، پاکستان کے حصول کیلئے لازوال کردار پر قوم ہمیشہ محمد علی جناح کی احسان مند رہے گی کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب ہوئی، پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزار قائد پر سیکیورٹی کے فرائض سنبھال لیے، کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی میجر جنرل عمر احمد بخاری تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح‌ کا 146واں‌ یومِ پیدائش

تقریب میں بابائے قوم کو قومی سلام پیش کیا گیا اور قومی ترانہ بھی بجایا گیا مہمانِ خصوصی نے اس موقع پر پریڈ کا معائنہ بھی کیا بانیٔ پاکستان کے یومِ پیدائش پر پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیا ہے کہ قائدِ اعظم کے اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصولوں پر چلنے والے پر امن اور ترقی پسند پاکستان کا وژن بحیثیت قوم ہماری کامیابی کے لیے ناگزیر ہے۔

کراچی: گرین لائن سروس بس کا آغاز ہو گیا

Shares: