ٹھٹھہ سے تعلق رکھنے والے 60 سے زائد ماہی گیربھارتی جیلوں میں بند

0
34

روزگار کی خاطر مختلف چھوٹی بڑی کشتیوں میں سوار ہوکرکھلے سمندر میں مچھلی کے شکار کو جانے والے سندھ کے ضلع ٹھٹھہ کے شہر سجاول سے تعلق رکھنے والے 60 سے زائد ماہی گیروں کو بھارتی سمندری فورسز نے گرفتار کرکے گزشتہ کئی سالوں سے مختلف جیلوں میں قیدکر رکھاہے جب کہ ان ماہی گیروں کے عزیزواقارب اپنے پیاروں سے ملنے کیلئے تڑپ رہے ہیں لیکن حکومت کو کوئی پروا نہیں ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ میں سابقہ مشیر خاص برائے انسانی حقوق ایڈووکیٹ انصار برنی نے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی عقوبت خانوں میں قید مذکورہ ماہی گیر عالمی وباء کورونا سے انتہائی غیر محفوظ ہیں جب کہ بھارتی حکومت ان کے علاج معالجہ کی طرف بھی کوئی توجہ نہیں دے رہی۔بھارتی میڈیابھی یہ خبردارکر رہا ہے کہ کرونا وائرس پرہجوم جیلوں میں موجود قیدیوں کیلئے تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان عالمی برادری پر زور ڈالیں کہ وہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر دباؤ ڈالیں اورغریب ماہی گیر قیدیوں کی فوراً رہائی ممکن بنائیں۔

Leave a reply