پاک فوج ایک اور مسلم ملک کی فوج کو تربیت دے گی
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق لیبیا کے وزیر دفاع صلاح النومروش نے پیر کو پاکستانی فوج کے منسلک عاطف طلحہ سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کی وزارت دفاع کے مابین تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں لیبیا کی وزارت دفاع صلاح النومروش نے کہا کہ پاکستانی فوج کی صلاحیتوں اور منظم جرائم اور دہشت گردی سے لڑنے جیسے مختلف شعبوں میں اس کے تجربے کا جائزہ لیا ہے، پاک فوج نے اس میدان میں کافی کامیابیاں سمیٹی ہیں. جس کا اعتراف سب کرتے ہیںِ
پاکستانی فوج کے منسلک عاطف طلحہ نے کہا کہ پاکستان لیبیا کے ساتھ فوجی شعبوں میں تعاون اور لیبیا کی آرمی افواج کو دہشت گردی سے نمٹنے اور ان کا خاتمہ کرنے میں تربیت دینے کی امید کرتا ہے
ادھر لیبیا کی باغی حفتر ملیشیا نے تُرکی کے تجارتی جہاز کوروک لیا۔ باغی ملیشیا کے ترجمان میجر جنرل احمد مسماری نے اپنے بیان میں کہا کہ جمیکا کے جھنڈے والے کارگو جہاز کو جبل الاخضر میں راس ہلال کے ساحل سے لیبیا کے پانی میں داخل ہونے پر روکا گیا۔ مبروکہ نامی جہاز مصراتہ بندرگاہ کی طرف جا رہا تھا اور اس پر ترکی کے 9 اور بھارت اور آزار بائیجان سے تعلق رکھنے والے 7افراد سوار ہیں۔جہاز کو روک کر راس ہلال کی بندرگاہ تک پہنچا دیا گیا ہے۔ ترجمان نے الزام عائد کیا کہ جہاز کو ممنوع فوجی علاقے کی طرف بڑھنے سے خبردار کیا، تاہم کپتان نے ہدایت پر عمل نہیں کیا